آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال: ایک شخص روزہ رکھ کر کے ایک جانور کے ساتھ وطی کرتاہے ۔ پھر بغیر غسل کے نماز بھی ادا کرتا ہے ، اور اسی حالت میں دوسرے دن پھر روزہ رکھ کے جانور کے ساتھ وطی کرتا ہے ۔تو اب اس صورت میں اس پر روزہ توڑ نے کی وجہ سے کفارہ واجب ہو گا یا نہیں ؟ الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً: فی العالمگیریہ ج۱؍۱۰۵ و اذا جامع بہیمۃ الی ان قال کان علیہ القضاء دون الکفارۃ اس سے معلوم ہو کہ وطی صبح صادق کے بعد کی ہے تو اس شخص پر قضاء واجب ہے کفارہ نہیں حالت جنابت میں بھی روزہ ہو جا تا ہے ۔ و فی العالمگیریۃ و من اصبح جنبا أو احتلم فی النہار لم یضر۔ البتہ جتنی نمازیں حالت جنابت میں پڑھی ہیں ان کی قضاء ضروری ہے ۔ فقط واللہ اعلم تنبیہ۔اس شخص پر استغفار وتوبہ کرنالازمی ہے (خیر الفتاوی ج۴؍۶۵) افطار کے وقت سے پانچ منٹ پہلے روزہ کھول لیا تو قضا لازم ہے سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر ہم نے روزہ رکھا اور افطاری کے وقت سے ۵یا ۶ منٹ پہلے سائرن ہوا اور اذان ہوئی اور ہم نے روزہ کھو ل لیا تو اس کا کفارہ کیا ہو گا ؟ الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً:جن لوگوں نے افطار ی کے صحیح وقت سے ۵، ۶ منٹ پہلے بجنے والے سائرن کی وجہ سے روزہ افطار کرلیا ہے ۔ وہ اس روزہ کی قضاء کر یں روزہ نہیں ہوا ۔فقط واللہ اعلم (خیر الفتاوی ج۴؍۸۴) { چھٹی فصل} وہ چیزیں جن سے روزہ ٹوٹ جا تا ہے اور قضا اور کفارہ دونوں لازم آتے ہیں قصداً کھانے پینے اور جماع کرنے کا کیا حکم ہے