آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نماز کی طرح سکھا ئی ۔ اور یہ با ت سب کو معلوم ہے کہ مغرب کی نماز میں دوسری رکعت میں بیٹھا جا تا ہے ۔ لہذا تین رکعت وتر جب پڑھی جائے تو دوسری رکعت میں بیٹھنا ہو گا ۔ مغرب اور وتر کی نماز میں فر ق اتنا ہے کہ مغرب میں امام تیسری رکعت میں آہستہ قرات کرتا ہے اور وتر میں امام تیسری رکعت میں جہرا قرات کرتا ہے ۔ رمضان المبارک میں وتر باجماعت پڑھنے کا حکم سوال :کیا وتر رمضان میں باجماعت ادا کئے جائیں؟ الجواب حامداً ومصلیا َ و مسلماً : تراویح سے فارغ ہو کر امام وتر پڑھائے اور تینوں رکعتوں میں قراء ت بلندآواز سے کرے لیکن امام اور مقتدی دعائے قنوت آہستہ پڑھے۔ غیر رمضان میں وتر باجماعت ادا کئے جا ئیں یا جماعت سے سوال :کیا غیر رمضان میں بھی وتروں کو جماعت سے پڑسکتے ہیں؟ الجواب حامداً ومصلیا َ و مسلماً : غیر رمضان میں وتروں کو جماعت سے نہیںپڑھ سکتے۔ (فقہی احکام، التسھیل الضروری ص:۱۰۱۔۱۰۲) کچھ رکعات تراویح رہ جائیں تو وتر کے بعد پڑھے سوال : جماعت سے کچھ رکعت تراویح کی ادا کیں اور کچھ باقی رہ گئیں کہ امام نے وتر پڑھا ئے تو امام کے ساتھ وتروں میں شامل ہوجانا چاہئیے یا پہلے تراویح پوری کر نی چاہئیے بعد میں وتر پڑھنے چاہئیں؟ الجواب حامداً ومصلیا َ و مسلماً : و تر میں شامل ہوجائے بقیہ رکعات تراویح کی بعد میں پڑھ لے ۔ (کفایۃ المفتی ج ۳ ؍۳۸۸) فرض پڑھانے والے کے سوا وتر کوئی اور پڑھا سکتا ہے یا نہیں ؟ سوال:یہ جو مشہور ہے کہ جو شخص فر ض نماز پڑھا دے وہی وتر پڑھا وے اگر دوسرا شخص پڑھا دے تو جائز ہے یا نہیں ؟ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً :درست ہے کہ دوسرا شخص وتر پڑھادے