آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
عید کی سنتوں میں سے نہیں ہے ۔ نماز عید پڑھنے کے بعد دوسرے ملک میں عید کی نماز پڑھنے کا حکم سوال: ایک صاحب نے عید کی نماز حرمین میں پڑھی اور دوسرے دن ساوتھ افریقہ آگئے یہاں دوسرے دن عید ہے توصاحب عید کی نماز پڑھاسکتے ہیں یا دوسرے کی اقتدا میں پڑھنا کیسا ہے ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلّما ً : صورتِ مسؤلہ میںیہ عالم صاحب ساوتھ افریقہ میں نماز عید کی امامت نہیں کرسکتے ہاں دوسرے امام کی اقتدا میں پڑھنا درست ہے بلکہ مسلمانوں کے ساتھ موافقت کے لئے پڑھنا افضل اور بہتر ہے۔ (فتاوی دارالعلوم زکریا ج ۲ ص۵۸۶) ربنا تقبل منا إنک أنت السمیع العلیم وتب علینا إنک انت التواب الرحیم وصلی اللّٰہ وسلم وبارک وانعم علیٰ سید نا ونبینا محمَّدٍ وعـلیٰ آلہ وأصحابہ عدد مایحب ویرضی