آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کھاتے رہیں اور فرشتے تمہارے لئے دعا کرتے ہیں۔ (ایک جگہ افطار کرکے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا پڑھی تھی)۔ ( سنن ابن ماجہ) افطار کی دعا پہلے پڑھی جائے یا بعد میں سوال : روزہ افطار کرنے کی دعا پہلے پڑھی جائے یا افطار کرنے کے بعد اس کا کیا حکم ہے؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً :افطار کرتے وقت قبل از افطار دعاء افطار پڑھ کر روزہ کھولا جائے فقط واللہ اعلم افطاری کس چیز سے کی جائے سوال: افطاری کس چیز سے کیجائے اس کو تفصیل سے سنت کے مطابق بتائیں ؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً: حدیث شریف میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے پہلے تازہ کھجوروں سے افطار فرماتے تھے ۔ اور اگر تازہ کھجوریں نہ ہو تی تھیں تو خشک کھجوروں سے افطا ر فرما تے تھے ۔ اور اگر خشک کھجوریں نہ ہو تی تھیں تو پانی افطار فرما لیا کرتے تھے ۔ (رواہ ابو داؤد ج۱:۲۳۵) اگر روزہ دار کے پاس کھایا جائے فرمایا فخر بنی آدم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب تک روزہ دار کے پاس کھایا جاتا رہے اس کی ہڈیاں تسبیح پڑھتی ہیں اور اس کے لئے فرشتے استغفار کرتے ہیں۔ (بیہقی فی الشعب عن ابی ہریرۃ رضی اللہ عنہ) رمضان المبارک کے چار اہم کام ۱۔ لاالہ الا الہ کی کثرت ۲۔ استغفار میں لگے رہنا۔ ۳۔ جنت نصیب ہونے کا سوال ۴۔دوزخ سے پناہ میں رہنے کی دعا کرنا۔( صحیح ابن خزیمہاحمد عن ابی ہریرۃ رضی اللہ عنہ ) (مأخوذ از تحفۃ المسلمین از ص۲۶۳ تا ص ۲۷۶حضرت بلند شہری رحمۃ اللہ علیہ)