آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جمع ودفع واحد لجمع علی الصحیح فیھما۔ آھ۔ ج ۲ ،ص ۱۲۵ و ۱۲۶۔ ان عبارات سے دونوں امر کے جواز کی ترجیح معلوم ہوگئی۔ (تتمہ رابعہ ، ص ۷)۔ (امداد الفتاوی ص۷۶ج۲) مسافر پر صدقہ فطر اور اضحیہ کاوجوب سوال: مسافر جو مکان میں صاحب نصاب ہے اس کو حالت سفر میں اگر قربانی و فطرہ دینے کی قدرت ہو تو اس پر قربانی یافطرہ واجب ہوگا یا نہیں۔ لیکن فی الحال سفر میں مقدار نصاب مال ساتھ نہیں ہے لیکن بوقت ضرورت منگانے پر قادر ہے ایسے شخص پر کیاحکم ہے۔ ؟ الجواب حامداً ومصلّیاً ومسلّماً : فی الدرالمختار باب المصرف وابن السبیل وھو کل من لہ مال لامعہ فی ردالمحتار عن الفتح ولا یحل لہ ای لابن السبیل ان یاخذ اکثر من حاجۃ۔ ج ۲ ، ص ۹۹۔ وفی درالمختار باب صدقۃ الفطر علی کل حر مسلم ولو صغیراً مجنوناً ذی نصاب فاضل عن حاجتہ الاصلیۃ وان لم یتم وبہ ای بھذا النصاب تحرم الصدقۃ وتجب الاصحیۃ وفیہ کتاب الاضحیۃ وشرائطھا الاسلام والاقامۃ والیسار الخ۔ ان روایات سے یہ امور مستفاد ہوئے ایسے مسافر پرنہ صدقہ فطر واجب ہے اور نہ قربانی۔ کیونکہ (۱)وجوب صدقہ وحرمت اخذ صدقہ مجتمع نہیں ہوتے اور اس شخص کو زکوٰۃ لینا جائز ہے پس صدقہ فطر وقربانی واجب نہیں۔(۲)ایسے شخص کو زکوٰۃ لینا گو درست ہے مگر حاجت سے زیادہ نہ لے اور دینے والا بھی اس سے حاجت کی تحقیق کرلے۔ زیادہ حاجت سے نہ دے (۳)اور اگر اس مسافر کے پاس نصاب ساتھ ہی موجود ہو تو قربانی تو پھر بھی واجب نہیں مگر صدقہ فطر واجب ہے(۴) لیکن اگر ایام قربانی میں مقیم ہوگیا تو پھر قربانی واجب ہوجاوے گی۔(۵) سفر سے مراد سفرشرعی ہے۔ (تتمہ ثانیہ ، ص ۸۰)۔(امداد الفتاوی ص۸۰ج۲) رطل بنانے کا طریقہ اور مد بنانے کا طریقہ چونکہ ہر جگہ کا حساب مختلف اور وزن مختلف ہے پس ستر جو دم بریدہ غیر مقشر کا ایک درہم پس اس حساب سے رطل بنالیں اور آٹھ رطل کا ایک صاع بنالیں اور کسی کی تحریر کا اعتبار نہ کریں اور یہ حساب تقریبی ہے اور ایک لپ یعنی دوہتڑ بھر کے کف دست بہم کر کے یہ ایک مد ہوتا ہے۔ (فتاوی رشیدیہ ص۴۴۴) کیا مکان یا جائداد کا مالک صدقہ فطرلے سکتا ہے ؟ سوال:صدقہ فطر لینے والے کے پاس رہنے کا مکان اور زمین کس قدر ہو تو صدقۂ فطر لے سکتا ہے ؟