آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہو ۔ اورنہ کیا ہوتو ان دورکعت کا اعادہ ضروری ہے یا نہیں؟بینواتوجروا۔ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً: تراویح ادا ہوگئی ۔ اعادہ کی ضرورت نہیں ۔حافظ کے لقمہ سننے کے لئے ضرورتاً امام کا اس قدر خاموش رہنا مفسد صلوٰۃ نہیں ہے اور سجدۂ سہو کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔ فقط واﷲ اعلم بالصواب ۔ (فتاوی رحیمیہ ج۶؍ ۲۴۶-۲۴۷) تروایح میں غیر مصحف میں دیکھ کر امام کو لقمہ دینا سوال: تراویح کی نماز میں ایک شخص جماعت میں شریک نہیں وہ قرآن میں دیکھ کر امام کو لقمہ دیتا ہے اگر امام لقمہ لے تو کیا حکم ہے۔ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً: صورتِ مسؤلہ میں اگر امام نے لقمہ لیا تو امام اور تمام مقتدی حضرات کی نماز(حنفیہ کے نزدیک فاسد ہو جائے گی ۔ (فتاوی دارالعلوم زکریا ج ۲ص ۴۱۷) تراویح میں مصحف دیکھ تلاوت کرنے کا حکم سوال: بخاری میں روایت ہے کہ ذکوان نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی مصحف میں دیکھ کر امامت فرمائی کیا اس طرح جائز ہے۔ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً: مذہب احناف کے مطابق قراء ت من المصحف مفسد صلاۃ ہے چاہے فرض ہو یا نفل یا تراویح سب کا یہی حکم ہے۔ حدیث کا مطلب:حضرت ذکوان مصحف سے امامت کرتے تھے اس کا مطلب یہ ہے کہ نماز سے پہلے مراجعت کرتے تھے اور اسکو نماز میں دہراتے تھے ۔(واللہ اعلم ) (فتاوی دارالعلوم زکریا ج ۲ص۴۱۸) تھکان کی وجہ سے بیٹھ کر تراویح پڑھنے کا حکم سوال: اگر کوئی شخص تراویح میں تھک جائے تو بیٹھ کر پڑھ سکتا ہے یا نہیں ؟ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً: صورت مسئولہ میں نماز تراویح بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے۔ (فتاوی دارالعلوم زکریا ج ۲ص۴۱۹) تجوید میں بے احتیاطی کرنے والے کے پیچھے نماز تراویح کا حکم