آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اختلاج کی وجہ سے جو روزہ پر قادر نہیں، وہ کیا کرے سوال: عمر کو اختلاج یا اور کوئی مرض ہے جس سے اس کو روزے کی مطلق برداشت نہیں ہوتی ، اس کو کیا کرنا چاہئے ۔ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً: روزہ معاف نہیں ہوسکتا ، اگر کسی قوی شرعی عذر کی وجہ سے رمضان میں روزہ نہ رکھ سکے تو بعد میں قضاء کرنا واجب ہے ۔ فقط۔ واللہ اعلم۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج۶؍۴۸۳) غیر مسلم کی بھیجی ہوئی افطاری سے افطار کرنا جائز ہے سوال:بموقع افطار روزہ اگر کوئی غیر مسلم کھجور یا مٹھائی وغیرہ روزہ داروں کے واسطے مسجد میں برائے افطاری بھیجے تو قبول کی جاسکتی ہے یا نہیں ؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً: غیر مسلم کی بھیجی ہوئی اشیاء قبول کرنا اور ان اشیاء کو افطار کے وقت استعمال کرنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم (کفایۃ المفتی ج ۴ ؍۲۴۷ ) افطاری میں دیر نہ کرنا مسئلہ:سورج غروب ہونے کا جب یقین ہوجائے تو فوراً افطار کرلیا جائے تاخیر نہ کی جائے ، فرمایا نبی الرحمۃ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ لوگ ہمیشہ خیر پر رہیں گے جب تک افطار میں جلدی کرتے رہیں گے ۔یعنی غروب آفتاب ہوتے ہی فوراً روزہ کھول لیا کریں گے۔اورفرمایا رحمت کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں بندوں میں مجھے سب سے زیادہ پیارا وہ ہے جو افطار میں سب سے زیادہ جلدی کرنے والا ہے۔ یعنی غروب ہوتے ہی فوراً افطار کرتا ہے اور اسے اس میں جلدی کا خوب اہتمام رہتا ہے۔ (ترمذی عن ابی ہریرۃ رضی اللہ عنہ)فرمایا سید الکونین صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب ادھر سے (یعنی مشرق سے ) رات آگئی اور ادھر سے (یعنی مغرب سے)دن چلا گیا تو روزہ افطار کرنے کا وقت ہوگیا ۔(آگے انتظار کرنا فضول ہے بلکہ مکروہ ہے)(مسلم عن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ) فرمایا رسو اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب تم روزہ کھولنے لگو تو کھجوروں سے افطار کرو۔ کیوں کہ کھجور سراپا برکت ہے اگر کھجور نہ ملے تو پانی سے روزہ کھول لے کیونکہ وہ (ظاہر و باطن) پاک کرنے والا ہے۔ (ترمذی عن سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ) روزے کی حالت میں غسل جنابت کرتے وقت