آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(انوار البیا ن از مولانا عاشق الہی بلند شہری رحمۃ اللہ علیہ ) {ساتواںباب } فضائل و احکام زکوۃ {پہلی فصل} زکوۃ کے فضائل اور فوائداور اس کی اہمیت کے بیان میں اللہ تعالی کا ارشادہے۔ و َجَعَلنَاہُم أئِمَّۃً یَہدُونَ بِأَمرِنَا وَأَوحَینَا إِلَیہِم فِعلَ الخَیرَاتِ وَإِقَامَ الصَّلَاۃِ وَإِیتَا ٔالزَّکَوٰۃِ وَکَانُوا لَنَا عَابِدِین(سورۃ الانبیاء:۷۳) ترجمہ:اورہم نے انھیںپیشوا بنادیا جوہمارے حکم سے ہدایت دیتے تھے اور ہم نے ان کی طرف نیک کاموں کے کرنے اور نماز کی پابندی کر نے اور زکوۃ کے ادا کرنے حکم بھیجا اور وہ ہماری عبادت کرنے والے تھے ۔ (انوار البیان از مولانا محمد عاشق الہی بلندی شہری رحمۃ اللہ علیہ ) دین اسلام میں زکوۃ کی کیا اہمیت ہے اور اس کا کیا مقام ہے سوال: دین اسلام میں زکوۃ کی کیا اہمیت ہے اور اس کا کیا مقام ہے ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: یہ ایک معلوم ومعروف حقیقت ہے کہ توحید ورسالت اور اقامت صلاۃ کے بعد زکوۃ اسلام کا تیسرا رکن ہے ،قرآن مجید میں بہت سے مقامات پر اقامت ِ صلاۃ اور ادائے زکوۃ کا ذکر اس طرح ساتھ ساتھ کیا گیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دین میں ا ن دونوں کا مقام اور درجہ قریب قریب ایک ہی ہے ، اسی لئے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد بعض علاقوں کے ایسے لوگوں نے جو بظاہر اسلام قبول کرچکے تھے ، اور توحید ورسالت کا اقرار کرتے اور نمازیں پڑھتے تھے ، زکوۃ سے انکار کیا،تو حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے ان کے خلاف جہاد کا اسی بنیاد پر فیصلہ کیا تھا کہ یہ نماز اور زکوۃ کے حکم میں تفریق کرتے ہیں، جو اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دین سے انحراف اور ارتداد ہے ۔۔۔۔۔۔صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی مشہور روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو جواب دیتے ہوئے حضرت ابو بکر