آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نماز تراویح میں امامت کرانے والے کی داڑھی اگر ایک مشت سے کم ہوتو اس کا حکم؟ سوال :اگر تراویح کی نما زکی امامت کرانے والا حافظ ڈاڑھی مونڈتا ہو یا کاٹتا ہو اس کے پیچھے نماز تراویح پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ الجواب حامداً ومصلیاً و مسلماً: ایسے حافظ کو امام بنانا ناجائز ہے ۔اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے۔ (امدادالمفتین ج:۲۶۱) نابینا حافظ قرآن کی امامت سوال:نابینا حافظ قرآن کے پیچھے تراویح پڑھنا جائز ہے یا نہیں ؟ الجواب حامداً ومصلیا َ و مسلماً : فرض نماز ہو یا تراویح اگر نابینا امام طہارت میں محتاط ہو اور اس سے بہتر کوئی دوسرا امام نہ ہو تو جائز ہے ۔ (کفایۃ المفتی ج۳؍۸۰) رمضان سے ایک ماہ قبل نماز پڑھنے اور ڈاڑھی رکھنے کا اہتمام کرنے والے کی امامت ِ تراویح سوال : عام طور پر رواج ہوگیاہے کہ بہت سے حفاظ دس مہینے تک داڑھی منڈاتے رہتے ہیں اور ان میں سے بعض نماز بھی نہیں پڑھتے ابتدائی شعبان یا نصف شعبان سے داڑھی اور نماز کا اہتمام کرتے ہیں اور رمضان المبارک میں تراویح کے امام بننے کے کوشاں ہوتے ہیں عیدالفطر کی نماز سے فارغ ہوتے ہی یا عید الفطر کی نماز سے پہلے ہی داڑھی اور نماز دونوں ہی صاف ہوجاتی ہیں سوال یہ ہے کہ ایسے لوگوں کی تراویح کی امامت صحیح ہے یاکہ نہیں؟ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً: اگر بار بار ایسا ہی کرتے ہیں تویہ حالت بڑی ہی خطرناک ہے یہ تو ایک قسم کا دھوکہ ہے اگر تائب ہوکر باز نہ آئیں تو ان کو امام نہ بنانا چاہیے ان کی امامت مکروہ تحریمی ہوگی ۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم۔ ( نظام الفتاوی ج۶؍جزء۱؍۸۱) تراویح پڑھانے والا پابند شرع نہ ہو تو شرعی حکم سوال:ذیل میں مذکورہ اوصاف والے کے پیچھے تراویح صحیح ہے یا نہیں ؟ (۱) خلاف سنت داڑھی رکھنے والے کے پیچھے (۲)سرکاری ملازم یا اسکول کے ٹیچر (تعلیم دینے والے) حافظ کے پیچھے (۳)دکاندار ہو یعنی سودی رقم سے بلیک مارکیٹ کرتا ہو، ناجائز طریقہ سے تجارت کرتا ہو اس کے پیچھے تراویح صحیح