آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:بھول کر کھانے پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔فرمایا حمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو شخص روزہ میں بھول کر کھا پی لے تو روزہ پورا کرلے کیونکہ اسے اللہ نے کھلایا اور پلایا۔ ( بخاری ومسلم عن ابی ہریرۃ رضی اللہ تعالی عنہ ) رمضان میں متعدد بار غسل کرنے اور تر کپڑا پہننے کا حکم سوال:روزہ میں متعدد دفعہ غسل کرنا کیسا ہے ؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:جائز ہے۔ (دار العلوم دیوبند ج۶؍۴۰۷) سوال:روزہ میں تر کپڑے پہننا اور تین چار مرتبہ غسل کرناجائز ہے یا نہیں روزہ میں کچھ فرق تو نہیں آتا؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:اس سے روزہ میں کچھ فرق نہیں آتا۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند ج۶؍۴۰۷ ) جنابت روزہ کے منافی نہیں سوال: اگر جنابت کی حالت میں صبح صادق ہوجائے تو کیا حکم ہے؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً: کوئی حر ج نہیں غسل کرکے فجر کی نماز ادا کرلے ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ رمضان المبارک میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بحالت جنابت صبح ہوجاتی تھی اور یہ جنابت احتلام کی نہیں( بلکہ بیویوں کے ساتھ مباشرت کرنے کی وجہ سے ہوتی تھی)پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم غسل فرما کر روزہ رکھ لیتے تھے ۔ ( صحیح بخاری و مسلم) مطلب یہ ہے کہ صبح صادق سے قبل غسل نہیں فرمایا اور روزہ کی نیت فرما لی۔ پھر صبح صادق کے بعد فرما کر نماز پڑھ لی ۔اس طرح سے روزہ کا کچھ حصہ حالت جنابت میں گذرا، اس لئے کہ روزہ بالکل ابتدائے صبح صادق سے شروع ہوجاتا ہے ۔اسی طرح اگر روزہ میں احتلام ہوجائے تو بھی روزہ فاسد نہیں ہوتا۔کیونکہ جنابت روزہ کے منافی نہیں ہے ۔ہاں اگر عورت کے ماہواری کے دن ہوں تو روزہ نہ ہوگا ، ان دنوں کی قضا بعد میں فرض ہے۔ یہی مسئلہ نفاس کے ایام کا ہے ۔نفاس وہ خون ہے جو بچہ پیدا ہونے کے بعد آتا ہے۔ روزہ میں سرمہ لگانے کا حکم سوال: کیا روزے کی حالت میں سرمہ لگانا جائز ہے۔ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً: جی لگا سکتے ہیں ۔