آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پیٹ یا دماغ تک پہنچے ، اگر کوئی چیز مساماتِ بدن کے ذریعہ جسم میں داخل ہو تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا : وما یدخل فی مسامات البدن من الدہن لا یفطر۔ ( الفتاوی الہندیۃ:۱/۲۰۳)۔ نیز اگر اصل شئ کے بجائے صرف اس کا اثر جسم کے اندر پہنچے تو اس سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا ، بام وغیرہ لگانے سے جسم کے اندر صرف اس کا اثر پہنچتا ہے ، نہ کہ اصلی شئ ، نیز وہ بھی جسم کے مسامات کے ذریعہ اندر جاتا ہے ، اس لیے اس کی وجہ سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ ۔واللہ گ اعلم۔ ( کتاب الفتاوی: ۳/۳۹۴، زمزم) ہومیوپیتھک دوائی کا سونگھنا سوال: ہومیوپیتھک دوا کے سونگھنے سے مریض کو بالکل اتنا ہی اثرہوتا ہے جتنا کہ دوا کے کھانے سے ، خواہ دوا کی صرف ایک ہی گولی چٹکی میں لے کر کسی روزہ دار مریض کو سونگھائی جاے تو روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟ الجواب حامداً ومصلیاً:محض سونگھنے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم لایکرہ للصائم شم رائحۃ المسک والورد ونحوہٖ مما لایکون جوہراً متصلا کالدخان۔ (مراقی ص:۱۰۵ مطبوعہ مصری، مراقی مع الطحطاوی ص:۵۴۳، مطبوعہ مصری، باب فی بیان مالایفسد للصوم، سکب الانہر ص۳۶۱/۱، کتاب الصوم، باب موجب الفساد، مطبوعہ دارالکتب العلمیۃ بیروت، شامی کراچی ص۳۹۵/۲، باب مایفسد الصوم، مطلب یکرہ السہر اذا خاف فوت الصبح) (فتاوی محمودیہ ج۱۵\۱۷۲) {چوتھی فصل } وہ چیزیں جن سے روزہ ٹوٹتانہیں لیکن مکروہ ہوجاتاہے