آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پڑھنا سنت کے خلاف ہے بلکہ سنت یہ ہے کہ پورے رمضان میںسب تراویح میں ایک پورا ختم قرآن پاک کا کرے اگر یہ نہ ہوسکے تو پھرجہاں سے اور جتنا ہوسکے پڑھ لے کسی خاص ایک ہی سورۃ کو ضروری قرار نہ دے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم۔ ( نظام الفتاوی ج۶؍جزء۱؍۹۶) ختم قرآن پر الم مفلحون تک پڑھنا مستحب ہے سوال: مولانا عبدالحی صاحب نے تراویح میں ہم المفلحون تک ختم کرنے کو جائز لکھا ہے یعنی جب قرآن شریف ختم کرے تو اخیر رکعت میں الف لام میم سے مفلحون تک پڑھے اور فتاوی عالمگیری میں بھی ترتیب ختم کی ہم المفلحون تک لکھی ہے صحیح اس بارہ میں کیا ہے اور ایک آیۃ سے دوسری آیت کی طرف منتقل ہونے کاکیاحکم ہے ۔ بعض لوگوں نے مفلحون تک پڑھنے کو مکروہ کہا ہے ۔ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً:جو کچھ مولانا عبدالحی صاحب ؒ نے اس بارہ میں لکھا ہے وہی صحیح ہے فقہاء حنفیہ نے بھی ختم قرآن میں صرف اسی کو مستحب لکھا ہے کہ سورۃ بقرہ کی شروع کی آیات پر ختم کرے کہ یہ حدیث سے ثابت ہے اس کے سوائے متفرق جگہ کی آیتوں کو پڑھنے کومکروہ لکھا ہے کما سیجئی عن شرح المنیۃ لان النبی صلی اﷲ علیہ وسلم قال خیر الناس الحال المرتحل ای الخاتم المفتح انتھی (۱ )شرح منیہ کبیری فقط۔ (۱)دیکھئے ردالمحتار باب صفۃ الصلوٰۃ فصل فی القراتۃ تحت قولہ ونا یقراء منکو سا الا اذا ختم الخ (ج ۱ ص ۵۱۰۔ط۔س۔ج۱ص۵۴۷) (فتاوی دار العلوم دیوبندج۴؍ ۲۵۹-۲۶۰) نماز تراویح اور وتر کے بعد دعا ثابت ہے یا نہیں سوال: بعد نماز تراویح دعا مانگنا جائز ہے یا نہیں ۔ اور رمضان شریف میں وتر پڑھ کر دعا مانگنا ثابت ہے یا نہیں الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً:بعد ختم تراویح دعامانگنا درست ہے اور مستحب ہے اور معمول سلف و خلف ہے ۔ پھر وتر کے بعد دعا ضروری نہیں ہے ایک بار کافی ہے ۔ یعنی ختم تراویح کے بعد کافی ہے ۔فقط۔ (فتاوی دار العلوم دیوبندج۴؍ ۲۵۳) ’’سبحان ذی الملک والملکوت‘‘ پڑھنے کاحکم سوال :ہمارے یہاں تراویح کی نماز میں چار رکعت کے بعد سبحان ذی الملک والملکوت تین تین بار آواز کے ساتھ پڑھتے ہیں اور ہاتھ اٹھاکر دعا کرتے ہیں یہ جائز ہے یاکہ نہیں؟