آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اس طریقہ دیا جاتا ہے کہ اس سے کچھ ثابت نہیں ہوتا کہ وہ ملک کیا گیا یا نہیں ، زید اور اس کی بیوی دونوں لا ولد مرگئے ، صرف زید کا باپ اورزید کی بیوی کے باپ وبھائی بہن وغیرہ حیات ہیں تو اب اس زیور کے لینے کا مستحق کون ہے ، اور زکوۃ کب سے دی جائے ؟ الجواب حامداً ومصلیاًومسلّماً: زیور کی زکوۃ بھی دینی لازم ہے اور فرض ہے ، جب سے زیور کا مالک ہوا اسی وقت سے زکوۃ دینی چاہیئے ، اندازہ کرلیا جائے اور اندازہ سے کچھ زیادہ دن ہوجائیں تو بہتر ہے کم نہ ہوں ، او رجوزیور زوجہ کو چڑھایا جاتاہے شوہر کی طرف سے وہ اس زمانہ کے عرف کے موافق زوجہ کی ملک نہیں ہوتا ، بلکہ شوہر کی ملک ہوتا ہے ، بعد مرنے شوہر کے اس کو زوجہ اور والدین حسب حصص شرعیہ ملے گا ، اور زوجہ کے حصہ میں جوکچھ آئے گا وہ اس کے باپ کو ملے گا ، با پ کی موجودگی میں بھائی بہن محروم ہیں ، اور زکوۃ اسی وقت سے دی جائے گی جس وقت سے وہ زیور تیارہوا ۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج؍۶ص۱۲۶) سونے کی زکوۃ میں کہاں کی قیمت معتبر ہو گی سوال :ہندوستان کے مختلف شہروں میں سونے کی قیمت یکساں نہیں ہو تی ہے بمبئی کلکتہ مدراس میں الگ الگ قیمتیں ہو تی ہیں ۔ اور اسی لحاظ سے اس شہر کے قرب و جوار کے دوسرے شہروں میں سونے کی قیمت ہوتی ہے ۔ تو زکوۃ کس قیمت کے لحاظ سے ادا کرنی ہوگی ۔ الجوا ب حامداً ومصلیا ً ومسلما ً: جس شہرمیں زکو ۃ ادا کی جارہی ہو وہا ں کی قیمت کے لحاظ سے زکوۃ واجب ہو گی ۔ کیونکہ زکو ۃ میں مال زکوۃ کا چالیسوا ں حصہ ادا کرنا ہے اور اس شہر کے لحاظ سے قیمت ادا کی جائے تبھی چالیسواں حصہ ادا ہو سکتا ہے ۔ (کتاب الفتاوی ج۳؍۲۷۸) سونے چاندی کی قیمت معلوم نہ ہونے کی صورت میں پیشتر کی قیمت سے زکوۃ دی جاسکتی ہے یا نہیں؟ سوال : اگر قیمت سونے یا چاندی کی صحیح معلوم نہ ہو تو اندازہ کرکے دو چار مہینہ پیشتر کی قیمت ذہن میں رکھ کر زکوۃ ادا کردی جائے تو زکوۃ اد ا ہوجائے گی یا نہیں ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلّماً: اصل تو یہی ہے کہ ادائے زکوۃ کے وقت جو قیمت ہو اس کی تحقیق کرکے اسی کے مطابق زکوۃ ادا کی جائے ، مگر