آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال: معتکف کن عوارض کی وجہ سے خارج مسجد جا سکتا ہے مثلا خارج مسجدیعنی صحن میں کوئی عزیز ورشتہ دارملنے کی غرض سے آئے تو ان سے ملنے کیلئے جا سکتا ہے؟ایسے ہی بار بار تھوکنے کیلئے یا نفلی عبادت کا وضو کرنے کیلئے جماعت خانہ سے باہر جا سکتا ہے ؟پانی پینے کا مٹکا جماعت خانہ سے باہر رکھا ہے تو کیا پانی پینے کیلئے وہاں جانا درست ہے یا جماعت خانہ میں پانی کا انتظام کرنا ضروری ہوگا۔ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: معتکف کا مسجد شرعی سے ضرورت شرعی (جیسے کہ نماز جمعہ)اور ضرورت طبعی(استنجاء وغیرہ )کیلئے نکلنا درست ہے۔عزیز رشتہ دار سے ملنا نہ ضرورت شرعی ہے نہ ضرورت طبعی۔لہذا ان سے ملنے کیلئے مسجد شرعی کی حد سے با ہر جانا درست نہیں۔اگر باہر گیا تو اعتکاف ٹوٹ جائیگا۔ایسے ہی تھوکنے کیلئے باہر نہ جاوے البتہ وضو کی غرض سے نکلنا درست ہے پانی کی صراحی وغیرہ اپنے پاس رکھے۔البتہ اگر پانی اپنے پاس نہ ہو اور لانے والا بھی کو ئی موجود نہ ہو تو ایسی مجبوری میں پانی لینے کیلئے جاسکتا ہے ۔وحرم علیہ ای علی المعتکف الخروج الالحاجۃ طبیعیۃ کبول وغائط وغسل لو احتلم او شرعیۃ کعید والجمعۃ(در مختارملخصا)قال الشامی وعن ھذااعترض بعض الشراح تفسیر الکنزلھابالبول والغائط بان الاولی تفسیر ھا بالطھارۃ ومقد ماتھالید خل الاستنجاء والوضوء والغسل لمشا رکتھالھما فی الاحتیاج وعدم الجوازفی المسجد۔( شامی :۲/۱۸۰) فقط واللہ تعالی اعلم بالصواب۔ (فتاویٰ رحیمیہ ج۷؍۲۸۶) سریا داڑھی میں خضاب کر نے کے لئے مسجد سے باہر جانا سوال:(۱)عتکاف کی حالت میں داڑھی یا سر کو مہندی یا خضاب مسجدمیں بیٹھ کر لگا سکتا ہے یا نہیں؟(۲)مہندی اتارنے کے واسطے غسل کیلئے مسجد سے باہر جا سکتا ہے نہیں۔ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: (۱)مسجد سے سر باہر نکال کرمہندی یا خضاب لگالے۔(۲)جائز نہیں اعتکاف فاسد ہوجائیگا۔ معتکف اذان دینے کیلئے نکل سکتا ہے سوال: معتکف اذان دینے کیلئے مأذنہ(اذان کی جگہ) پر جا سکتا ہے یا نہیں؟بینو