آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: معتکف کو کھانے کے واسطے گھر جاناجائز نہیںہے۔بلکہ مسجد ہی میں منگا کر کھانا چا ہیے ۔البتہ اگر کوئی لانے والا نہ ہو تو مجبوری میں خود جاکر کھانا لے آئے مگر فورا واپس آجائے اور مسجد میں ہی کھائے۔بدون سخت مجبوری کے کھانا لانے کے واسطے بھی ہرگز نہ جائے ۔ معتکف کا راستہ چلتے کسی کی بات جواب دینا سوال: معتکف ضرورۃ اپنے گھر آرہا ہو اور راستے میں کو ئی آدمی اس سے بات کرنا چاہے تو جواب دے سکتا ہے یا نہیںیا خاموش چلاجاوے ؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: جب استنجاء وغیرہ کی ضرورت سے باہر نکلا ہو تو بولنے میں مضائقہ نہیںمگر بات چیت کیلئے کھڑانہ ہو البتہ رفتار سست کرنے کی گنجائش ہے۔واللہ اعلم مدرسے کے طلباء ضرورت کے وقت کھانا پکانے کے لئے مطبخ جاسکتے ہیں سوال: اگر طلبہ دار العلوم مسجد دار العلوم میں اعتکاف کریں اور دوسرا بغیر کہے ان کو مطبخ دار العلوم سے ان کا کھانانہیں پہنچاتا ہے تو ایسی صورت میں دوسرے کو تکلیف نہ دے کر معتکفین خود مطبخ میں حاضر ہوکر اپنا کھانا لاسکتے ہیں یا نہیں ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: اگر مسجد میں کھانا پہنچانے والا کوئی نہ ہو تو کھانا لینے کے لئے جانا اورکھانا لیکر فوراً واپس آجاناچاہئیے مسجد کے اندر کھانا کھایا جائے باہر کھانا نہ کھایا جائے اور مسجد میں کھانا پہنچنے کی سبیل ہو تو پھر کھانا خود لینے بھی نہ جائے ۔ (کفایۃ المفتی ) معتکف کا اپنے گھر آ کر نہانا سوال: کیا معتکف اپنے گھر آکر نہا سکتا ہے ؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: غسل اگر واجب ہو گیا ہو تو مسجد ہی کے غسل خانہ میں نہاوے ۔اور ویسے بدون احتلام کپڑے وغیرہ بدلنے کے واسطے نہانے کی اجازت نہیں ۔ معتکف کا نوافل کیلئے بار بار وضو کرنا سوال: نوافل وغیرہ کیلئے بار بار وضوکیلئے وضو خانہ میں جانا جائزہے یا نہیں؟