آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
الجواب حامداً ومصلیاً ومسلما : اگر وہ مقروض ہے اور مقدارقرض کے علاوہ صاحب نصاب ہے توزکوۃ وغیرہ کا کھانامدرسہ سے نہ لے ، اگر مقدار قرض کے علاوہ صاحب نصاب نہیں تو اس کے لئے اجازت ہے ۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی محمودیہ ج۹؍۵۲۳،۵۲۴) مدیون کو معاف کردینے سے زکوۃ ادا نہیں ہوتی سوال: (۱) حقیقی بہن بھائی وچچا ، پھوپھا ونانا ونانی وخالہ وماموں ، ان میں کون مصرف زکوۃ ہے او رکون نہیں ؟ (۲) کسی شخص کو بہ نیت اس کے قرض دیا گیا کہ اگر یہ دیدے گا تو لے لیا جائے گا ، ورنہ نہیں ،تو ایسا شخص مقروض ہے یا نہیں ، اور دہندہ اگر اس روپئے کو بہ نیت زکوۃ معاف کردے تو زکوۃ ادا ہوجائے گی یا نہیں ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً : (۱) نانی و نانا نہیں باقی سب مصرف ہیں ۔ (۲) وہ شخص مقروض ضرورہے اور زکوۃ اس طرح ادا نہ ہوگی ۔ ۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج۶؍۲۷۹) قرض پر زکوۃ سوال : ایک شخص نے کسی کو دو ہزار روپیہ قرض حسنہ دیا ہے ، اور اس کے ادا کرنے کی امید ہے ، لیکن چار سال سے اب تک کچھ بھی پیسے قرض میں ادا نہیں ہوئے ، آیا جس شخص نے قرض دیا ہے ، اس پر زکوۃ واجب ہے یا نہیں ؟ اگر زکوۃ دیتا ہے تو اس کی کیا شکل ہے ؟ مع حوالہ تحریر فرمائیں ۔ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً : اس قرض کے وصول ہونے پر اس کی زکوۃ دینا لازم ہے ، جتنے سال میں وصول ہوہر سال کی زکوۃ دے گا، کذا فی رد المحتار۔ (فتاوی محمودیہ ج۹؍ ۴۰۲) زکوۃ کی رقم بطور قرض دینے کاحکم سوال:کیا زکوۃ کی رقم کسی شخص کو قرض ِ حسنہ یا قرض بلاسود کے طورپردی جاسکتی ہے؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: نہیں دی جاسکتی ۔ (فتاوی محمودیہ ج؍۱۴ص۶۰) زکوۃ کے روپیہ میں سے قرض دینا اورتجارت میں لگانا کیسا ہے ؟