آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
معتکف کا محفل قرآن مجید میں جانا سوال:ایک شخص نے پو رے رمضان المبارک کے مہینے کے اعتکاف کی نیت کرلی , چند روز گزرنے کے بعد چند احباب نے اس شخص کو محفل قرآن مجید میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔ـاور وہ لوگ اس کی شرکت کوبہت ضروری سمجھتے ہیں ۔بلکہ بعض احباب تو کہتے ہیںکہ اگر آپ نہ آئے تو اس سال محفل قرآن نہیں کرائیں گے۔تو اب وہ شخص اگر اعتکاف توڑے تو قضاء تو یقینا ہوگی لیکن قضاء بھی رمضان میں ضروری ہے یا غیر رمضان میں بھی ہو سکتی ہے ؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: اگر یہ اعتکاف نفلی ہے یعنی نذروغیرہ نہیں مانی تو اس کے قطع سے قضاء لازم نہیں ہوگی۔جس قدر ہوگیا وہ ہوگیا۔کیونکہ بر بنا ء روایت اصلی ادنی مدت اعتکاف ایک ساعت ہے اور اس کیلئے صوم بھی شرط نہیں ۔بخلاف اعتکاف واجب کے کہ اس کے قطع کردینے سے قضاء لازم آتی ہے اور صوم بھی اس کیلئے شرط ہے۔فلو شرع فی نفلہ ثم قطعہ لا یلزمہ قضاء لانہ لا یشترط لہ الصوم علی الظاہر من المذہب وما فی بعض المعتبرات انہ یلزم بالشروع مفرع علی الضعیف قالہ المصنف وغیرہ۔(تنویر مع الدر علی ھامش رد المحتار:ج۲:ص۱۳۱)۔نذر مع قسمیہ تنجیز وتعلیق کی زبان سے صراحت نہ کی ہو ۔بصورت دیگر یہ واجب ہوگا ۔ فقط واللہ اعلم۔ (خیرالفتاوی ج۴؍۱۳۱،۱۳۲) سر منڈانے اور غسل مستحب کے لئے مسجد سے نکلنا سوال: معتکف کے لئے ایسے امور جو نظافت سے تعلق رکھتے ہیں مثلاً سر منڈانا ، غسل مستحب کرنا ان کے لئے خارج مسجد جانا جائز ہے یا نہیں؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: معتکف کے لئے سر منڈانے اور غسل مستحب کے لئے مسجد سے نکلنا درست نہیں مفسد اعتکاف ہے،سر منڈانا ضروری ہو تو اعتکاف کی جگہ میں چادر وغیرہ بچھا کر منڈا سکتا ہے اور پوری احتیاط رکھے کہ بال وغیرہ مسجد میں گرنے نہ پائیں مراقی الفلاح میں ہے ولا یخرج منہ الالحا جۃ شرعیۃ اوطبعیۃ کالبول وا لغائط وازالۃ نجاسۃ اواغستال من جنا بۃبا حتلام لا نہ علیہ السلام کان لا یخرج من معتکفہ الالحاجۃ الانسان الخ ۴۰۷ اور غسل مستحب یہ حاجت شرعیہ و طبعیہ میں داخل نہیں ہے عالمگیری میں ہے سئل ابو حنیفہ رحمہ اللّہ عن المعتکف اذااحتاج الی الفصد والحجامۃ ھل یخرج فقال لا۔عالمگیر ی کتاب الحظر والا باحۃ الباب الخامس ج ۶ ص ۲۱۵ واللہ اعلم بالصواب۔ (فتاویٰ رحیمیہ ج۷؍۲۷۷) معتکف جمعہ پڑھنے کے لیے کتنی دورتک جاسکتا ہے سوال: اگرمحلے کی مسجد میں جمعہ نہ ہوتا ہوتو معتکف جمعہ پڑھنے کے لیے