آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اس کی مدد کی جائے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہمانے اس آیت کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالی قرآن پڑھنے کو آسان نہ فرماتے تو بنی آدم ایک حرف بھی اسکا نہ پڑسکتے ۔ ( ۹) تلاوت سے پہلے تعوذ پڑھنا قرآن پاک پڑھنے سے پہلے أعُوذُ بِاللّہِ مِنَ الشَیْطَان الرَّجِیْم پڑھے ، اور یہ سنت ہے ، اللہ تعالیٰ نے تلاوت کرنے سے پہلے اسکو پڑھنے کا حکم دیا ہے ، ارشا د ربانی ہے : {فإذَا قَرَأتَ القُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللّہ مِنَ الشَیْطَان الرَّجِیْم } ترجمہ :سوجب آپ قرآن پڑھنے لگیں تو شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگ لیا کریں۔ فائدہ : اس آیت میں تلاوت سے پہلے جو تعوذ پڑھنے کا حکم ہے وہ استحباب پر محمول ہے۔ (۱۰ ) تعوذ کے بعد بسملہ پڑھنا أعوذ باللّہ پڑھنے کے بعد بسم اللّہ الرحمٰن الرحیم پڑھے ، اسکو سورت کے شروع میں پڑھنا مسنون ہے اور اگر تلاوت کسی سورت کے درمیان سے شروع کررہے ہوں تو صرف ( أعُوذُ بِاللّہِ مِنَ الشَیْطَان الرَّجِیْم ) پڑھنے پر اکتفاء کرنا بھی جائز ہے ، اور اگر ( بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ) بھی پڑھ لی جائے تو بہتر ہے ۔ (ھدا یۃ القاری:۵۷۳) فائدہ : اگر آہستہ تلاوت کرے تو استعاذہ وبسملہ بھی آہستہ پڑھے اور زور سے تلاوت کرے تو دونوں کو بھی زور سے پڑھے ۔ (خلاصۃ البیان فی تجوید القرآن) تنبیہ : اگر سورۃ براء ت سے تلاوت کی ابتداء کررہاہے تو بسملہ نہ پڑھے، امام شاطبی رحمۃ اللہ علیہ نے اسی کو اختیار فرمایا ہے۔ حیث قال :ومہما تصِلہا او بدأت براء ۃً ٭ لتَنزیلہا بالسیف ِ لستَ مُبَسملا (۱۱) قبلہ رخ ہوکر تلاوت کرنا قرآن پاک کی تعلیم وتلاوت کے وقت قبلہ رُخ ہوکر بیٹھنا چاہئے یہ افضل طریقہ ہے ۔ لأن خیر المجالس ما استقبل بہ القبلۃ ، (حضرت ابوالعالیہ رحمۃ اللہ علیہ جو کُبارِ علماء تابعین میں سے ہیں اس بات کا بہت اہتمام کیا کرتے تھے) (۱۲) تدبر کے ساتھ تلاوت کرنا قرآن کریم کی تلاوت خود کررہاہو یا کسی سے سن رہا ہو ، دونوں حالتوں میں قرآن