آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نماز عید ادا کرنے کا طریقہ سوال: :نماز عید کیسے ادا کی جائے؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلّما:امام لوگوں کو دورکعت نفل پڑھائے پہلی رکعت میں تکبیر تحریمہ کہے پھر سبحانک اللہم و بحمدک پڑھ کر تین تکبیریں بلند آواز سے کہے اور ہر تکبیر کے ساتھ ہاتھ اٹھائے پھر اعوذباللہ اور بسم اللہ آہستہ پڑھے پھر فاتحہ اور سورۃ الاعلی یا اور کوئی صورت بلند آواز سے پڑھے پھر اس رکعت کو پوراکرے جیسے عام نمازیں رکوع سجدہ کرکے پوری کی جاتی ہیں پھر دوسری رکعت کو جب کھڑا ہو تو بسم اللہ آہستہ پڑھ کر فاتحہ اور سورۃ الغاشیہ یا اور کوئی سورۃ جہرا پڑھے پھر تین تکبیریں بلند آواز سے کہے اور ہر تکبیر کے ساتھ ہاتھ اٹھائے پھر چوتھی تکبیر بغیر ہاتھ اٹھائے کہہ کر رکوع کرے پھر رکعت مکمل کرکے تشہد درود و دعا کے بعد سلام پھیرے۔ مسبوق کے لئے تکبیراتِ زوائد کا حکم سوال: اگر کسی کی ایک رکعت چھوٹ گئی یا دونوں تو تکبیراتِ زوائد کا کیا حکم ہے؟ االجواب حامداً ومصلیاً ومسلّما ً : اگر پہلی رکعت میں شریک ہوا اور امام نے قراء ت شروع کردی تو تکبیر تحریمہ کے بعد تکبیرات کہے گا اگر رکوع میں اما م کو پایا اور غالب گمان ہے کہ تکبیرات کہنے کے بعد امام کو پالے گا تو حالت قیام میں ادا کرے ورنہ رکوع میں بغیر ہاتھ اٹھائے کہے گا اور اگر دوسری رکعت میں شامل ہوا تو امام کے سلام کے بعد جب اپنی نماز پڑھے گا تو قراء ت کے بعد تکبیرات کہے اور اگر تشہد میں شامل ہوا تو امام کے طریقہ پر نماز پوری کرے۔ و لو ادرک المؤتم الامام فی القیام بد ما کبر کبر فی الحال ۔۔۔۔الخ ( الدر المختار ج۲ص ۱۷۳،۱۷۴) (فتاوی دارالعلوم زکریا ج ۲ ص۵۸۰) شافعی امام کے پیچھے تکبیرات زوائد میں اتباع کا حکم سوال:حنفی مقتدی شافعی امام کے پیچھے عید کی نماز میں تکبیرات زوائد میں امام کی اتباع کرے گا یا نہیں؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلّما ً : صورتِ مسئولہ میں امام کی اتباع واجب اور ضروری ہونے کی وجہ سے پہلی رکعت میں سات اور دوسری میں پانچ پڑھے گا یعنی امام کی اتباع کریگا مسبوق اپنی بقیہ نماز میں اپنے مذہب کی اتباع کرے گا ۔ و لو زاد تابعہ لانہ تبع لامامہ فتجب علیہ متابعتہ ۔( شامی