آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ایسی مسجد میں اعتکاف جہاں صرف جمعہ کی نماز ہو تی ہو سوال: کیا ایسی مسجد جہاںصرف جمعہ کی نماز ہوتی ہو وہاں اعتکاف کرسکتے ہیں؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: جامع مسجد میں اعتکاف کرنامطلقا بالاتفاق درست ہے خواہ اس میں پنجگانہ نماز جماعت سے ادانہ ہوتی ہو)یعنی جامع مسجد میں اعتکاف جائز ہے اگرچہ لوگ اس میں جماعت سے نماز نہ پڑھتے ہوں۔ (عمدۃ الفقہ) اعتکاف کے لئے سب سے افضل جگہ کونسی ہے ؟ سوال: اعتکاف کیلئے سب سے افضل مقام یا مسجد کونسی ہے ؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: سب سے افضل یہ ہے کہ مسجدالحرام میں اعتکاف کرے پھر مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم )میں افضل ہے پھر مسجد اقصی میں یعنی بیت المقدس میںپھر ان تینوں مساجد کے علاوہ کسی جامع مسجد میں افضل ہے ۔بعض نے کہا کہ یہ اسوقت ہے جبکہ جامع مسجد میں پنجوقتہ نماز جماعت سے ہوتی ہو اور اگر وہاں جماعت پنجوقتہ نہ ہوتی ہوتو اپنے محلے کی کسی مسجد میںافضل ہے تاکہ نماز با جماعت کیلئے اس کو اس سے باہر نکلنے کی ضرورت نہ پڑے پھر جس مسجد کے نمازی زیادہ ہوں اور وہاں جماعت بڑی ہو تی ہو ۔ فائدہ :مسجد نبوی شریف میں اعتکاف کرنا عین سنت کیمطابق ہے کیونکہ اپ صلے اللہ علیہ وسلم نے دس سال اسی مسجدمیں اعتکاف فرمایااگراس نیت سے مسجد نبوی میں اعتکاف کر لے توان شاء اللہ تعالی اس کا اجرو ثواب مسجد حرام سے بھی بڑھ جائیگا۔واللہ اعلم۔از مرتب عفا اللہ عنہ۔ نابالغ لڑکا اور لڑکی کا اعتکاف سوال: کیا نابالغ لڑکا یا نا بالغ لڑکی اعتکاف کرسکتی ہے ؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: بالغ ہونا اعتکاف کی صحت کیلئے شرط نہیں ہے البتہ لڑکے اور لڑکی کا اعتکاف صحیح ہوگا اس لیئے کہ وہ عبادت کے اہل ہیں جیسا کہ انکا نفلی روزہ درست ہوجاتا ہے اور مرد ہونا بھی شرط نہیں ہے (عمدۃالفقہ) حیض ونفاس کی حالت میں اعتکاف کرنے کی ممانعت مسئلہ: جنابت اور حیض و نفاس سے پاک ہونا کیونکہ جنابت اور حیض ونفاس کی حالت میں مسجد میں آنامنع ہے اور اعتکاف کی عبادت مسجد کے بغیر ادا نہیں ہوتی۔اور خلا یہ ہے کہ ان تینوں