آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
عورتوں کی جماعتِ تراویح سو ال :چند عورتیں جو حافظ قرآن ہیں یہ چاہتی ہیں کہ تراویح میں قرآن مجید اپنی جماعت سے ختم کریں ان کا یہ فعل کیسا ہے نیز عیدین کی نماز بھی چند عورتیں جماعت سے پڑھ سکتی ہیں یا نہیں کیا عورت عورتوں کی امام بن سکتی ہے یا نہیں؟ الجواب حامداً ومصلیا َ و مسلماً : عورتوں کی جماعت اس طرح کہ عورت ہی امام ہو مکروہ ہے خواہ تراویح کی جماعت ہو یا غیر تراویح کی سب میں عورتوں کا امام ہونا عورتوں کے لئے مکروہ ہے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند ج۴؍ص۲۶۵) عورتیں وتر کی جماعت کریں یا نہیں سوال: وتر کی جماعت عورتیں کریں یا نہیں ؟ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً:وتر کی جماعت عورتیں نہ کریں (ویکرہ تحریما جماعۃ النساء ولو فی التراویح الخ (درمختار علی الشامی ج ۱ ص ۷۲۸) فقط۔ (فتاوی دار العلوم دیوبندج۴؍ ۲۹۹) گھر میں حافظ بالغ لڑکے کی اقتداء میں محرم و غیر محرم عورتیں تراویح پڑھیں تو کیا حکم ہے؟ سوال:گھر میں کوئی بالغ لڑکا حافظ قرآن تراویح پڑھائے اور اس کے ساتھ دو تین آدمی ہوں اور پیچھے پردے میں عورتیں باجماعت تراویح پڑھیں جن میں محرم بھی ہوں اور غیرمحرم عورتیں بھی ہوںتو جائز ہے یا نہیں؟بینوا توجروا۔ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً: .8حافظ بالغ لڑکا محرم عورتوں کی امامت کرسکتا ہے اور ان کے ساتھ غیر محرم عورتیں بھی پردے کی پابندی کرتے ہوئے شامل ہوجائیں تو شامل ہوسکتی ہیں البتہ اگر فتنہ کا اندیشہ ہو تو ایسی جگہ نا محرم عورتوں کا شامل ہونا جائز نہیں ۔ اس پر فتن زمانہ میں عورتیں اپنے اپنے گھروں میں تراویح پڑھیں یہی افضل اور بہتر ہے ، اسی میں ان کو زیادہ ثواب ملے گا: .8 .8 ویکرہ حضور ھن الجماعۃ ولو لجمعۃ وعید و وعظ مطلقا ولو عجوزاً لیلا علی المذھب المفتی بہ لفساد الزمان کما تکرہ امامۃ الرجل لھن فی بیت لیس معھن رجل غیرہ ولا محرم منہ کا ختہ او زوجتہ اوا متہ اما اذا کان معھن واحد ممن ذکر اوا مھن .8 فی المساجد لا درمختار علی ہامش شامی باب الا مامۃ.8ج.8۱.8 ص .8۵۳۹.8۔