آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
والوں کو حاصل ہوتی ہے چنانچہ ہر رات اور خاص کر آخری رات یعنی لیلۃالعیدمیں اس کا اعلان کردیا جاتا ہے۔ (مراقی الفلاح بحوالہ عمدۃ الفقہ) اعتکاف کی قسمیں سوال: اعتکاف کی کتنی قسمیں ہیں؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: اعتکاف کی تین قسمیں ہیں۔ (۱ ) واجب (۲) سنت مؤکدہ (۳) مستحب۔ سوال: اعتکاف واجب کونسا ہے؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: نذر کا اعتکاف واجب ہے مثلاً کسی نے منت مان لی کہ میں خدا کے واسطے تین روز کا اعتکاف کروں گا یا اسطرح کہا کہ اگر میرا فلاں کام ہوگیا توخدا کے واسطے دوروز کا اعتکاف کروں گا۔ سوال: سنت مؤکدہ کونسا اعتکاف ہے؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: رمضان شریف کے عشرہ اخیرہ یعنی آخری دس روز کا اعتکاف سنت مؤکدہ ہے ۔ اس کی ابتداء بیس تاریخ کی شام یعنی غروب آفتا ب کے وقت سے ہوتی ہے اور عید کا چاند دیکھتے ہی ختم ہوجاتا ہے۔ چاند چاہے ۲۹ تاریخ کا ہو یا ۳۰ کا دو نوں صورتوں میں سنت ادا ہوجائے گی یہ اعتکاف سنت مؤکدہ علی الکفایہ ہے یعنی بعض لوگوں کے کرلینے سے سب کے ذمہ سے ادا ہوجاتا ہے۔ سوال: مستحب کونسا اعتکاف ہے؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: واجب اور سنت مؤکدہ کے علاوہ ہراعتکاف مستحب ہے اور سال کے تمام دنوں میں اعتکاف جائز ہے۔ اعتکاف درست ہونے کے شرائط سوال: اعتکاف درست ہونے کی شرائط کیا ہیں؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: (۱) مسلمان ہونا (۲) حدثِ اکبر اور (۳) حیض و نفاس سے پاک ہونا (۴)عاقل ہونا (۵) نیت کرنا (۶) مسجد ِ جماعت میں اعتکاف کرنا۔ یہ باتیں تو ہر قسم کے اعتکاف کے لئے شرط ہیں اور اعتکاف واجب کیلئے روزہ بھی شرط ہے وھو ثلاثۃ اقسام واجب بالنذ۔۔وسنۃ مؤکدۃ فی العشر الاخیر من رمضان ومستحب فی غیرہ من الا زمنۃ (درالمختار مع ردالمحتار ص۳۸۳ج ۳) (بنیۃ) فاللبث ھوالرکن، والکون فی المسجد والنیۃ من مسلم عاقل طاھر من جنابۃ وحیض و نفاس (درالمختار