آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
واجب ہے تو کتنی ؟ اور اس سے زیادہ ہوجائیں تو زکوۃ کا کیا حساب ہوگا ؟ اور گائے کی زکوۃ کا کیا حساب ہے ؟ بینوا توجروا ۔ الجواب : حامداً ومصلّیاً ومسلّماً : اگر اُن میں سے تیس بھینسوں پر پورا سال گزرگیا تو اُن پر زکوۃ واجب ہوگی، تیس بھینسوں پر ایک سال کی بھینس یا بھینسا، پھر چالیس پر دو سالہ ، پھر ساٹھ پر دو عدد ایک سالہ ، پھر ستر پر ایک ایک سالہ اور ایک دو سالہ ،، اسی طرح ہرتیس پر ایک سالہ ، اور ہر چالیس پر ایک دو سالہ واجب ہے ، او رجو عدد تیس اور چالیس دونوں کے درمیان تقسیم ہوجائے اس میں اختیار ہے ،کہ تیس کے حساب سے زکوۃ دے ، یا چالیس کے حساب سے ، مثلاً ایک سو بیس پر چاہے یکسالہ دے ، یا تین دو سالہ ، گائے کی زکوۃ میں بھی یہی تفصیل ہے ۔ (احسن الفتاوی ج؍۴ص۲۸۱) بکریوں کی زکوۃ کا نصاب سوال: جو بکریاں باہر چرتی ہیں ، اورتجارت کے لئے نہیں ہیں ، اُن کی زکوۃ کا کیا حساب ہے ؟ کتنی بکریوں پر ایک بکری واجب ہے ، نیز بکری اور بھیڑ کا حکم ایک ہے یا دونوں میں فرق ہے ؟ تفصیل سے تحریر فرمائیں۔ الجواب : حامداً ومصلّیاً ومسلّماً : چالیس بکریوں پر ایک بکری یا بکر ا واجب ہے ، چالیس سے ایک سو بیس تک یہی واجب ہے ، پھر ایک سو اکیس سے د و سو تک دو بکریاں ، پھر دو سو ایک سے تین سو ننیانوے تک تین بکریاں ،پھر چار سو پر چار بکریاں ، اس کے بعد ہر سو پر ایک بکری واجب ہے ،بھیڑوں کا بھی یہی حکم ہے ،بھیڑاور بکری مخلوط ہوں تو بھی یہی نصاب ہے، البتہ زکوۃ کی ادائے گی میں بھیڑ اور بکری میں سے جو زیادہ ہوں زکوۃ میں وہی جانور دیا جائے ، اور اگر دونوں برابر ہوں تو اختیارہے کہ اعلی قسم سے ادنی قیمت کا جانوردے ، یا ادنی قسم سے اعلی قیمت کا دے ۔ فقط واللہ تعا لی اعلم۔ (احسن الفتاوی ج؍۴ص۲۸۱) اونٹوں کی زکوۃ کا نصاب سوال: زکوۃ میں اونٹوں کا نصاب اور اُن پرزکوۃ کاحساب بہت مشکل ہے ،آپ ایسے واضح طریقہ سے تحریر فرمائیں کہ بسہولت سمجھ میں آجائے ۔ بینوا توجروا ۔ الجواب : حامداً ومصلّیاً ومسلّماً : ایک اونٹ سے چار اونٹوں تک معاف ہے ، اُن پر زکوۃ نہیں ، اس کے بعد بحساب ذیل زکوۃ فرض ہے ۔ ۵- سے ۹- تک یکسالہ ایک بکری یا بکرا