آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
روایت کرتے ہیں تفصیل کے لئے معارف السنن میں دیکھئے ج۴؍۲۲۰سے ۲۲۳ تک ) وتر کی تیسری رکعت میں دعائے قنوت کیوں پڑھی جاتی ہے سوال: وتر کی تیسری رکعت میں بھی سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورۃ پڑھ کر پھر تکبیر کہہ کر دعائے قنوت پڑھنے کا کیا سبب ہے؟ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً : وتر کی نماز میں تیسری رکعت میں سورۃ فاتحہ و سورت کے بعد تکبیر کہہ کر دعائے قنوت پڑھنا ثابت ہے اسی طرح پڑھنی چاہئیے (۲)محمد کفایت اللہ کان اللہ لہ ‘ دہلی (۲) عن أبی بن کعب أن رسول اللہ ﷺ کان یوتر فیقنت قبل الرکوع ( آثار السنن‘ ص ۱۲۷ ط امدادیہ ملتان ) و یکبر قبل رکوعہ ثالثاً رافعاً یدیہ و قنت فیہ الخ (تنویر الابصار ‘ باب الوتر والنوافل ۲/۶ ط سعید ) (کفایۃ المفتی ج ۳؍ ) وتر کی پہلی رکعت میں سورہ نصر اور دوسری میں سورہ اخلاص پڑھنا سوال: اگر امام وتر کی نماز پڑھا ئے اور اس میں پہلی رکعت میں انا انزلنا‘ دوسری میں اذا جآء اور تیسری میں قل ھو اﷲ احد پڑھتا ہے تو نماز میں کسی قسم کی کراہت تو واقع نہیں ہوئی ؟ المستفتی مولوی محمد رفیق صاحب دہلوی الجواب حامدا مصلیا و مسلما :درمیان میں صرف تبت چھوڑنا بہتر نہیں خلاف اولیٰ ہے دوسری میں تبت پڑھے اور تیسری میں قل ھو اﷲ احد ۔ (۱)محمد کفایت اللہ کان اللہ لہ ‘ دہلی (۱) ویکرہ تنزیھاً إجماعاً إن ثلاث آیات إن تقاربت طولاً و قصراً و إلا اعتبر الحروف والکلمات … ویکرہ الفصل سورۃ قصیرۃ وأن یقرأ منکوساً الخ (التنویر و شرحہ‘ فصل فی القراء ۃ ۵۴۲ تا ۵۴۶ ط سعید ) (کفایۃ المفتی ج ۳ ) وتر کی تین رکعتیں دو سلام کے ساتھ پڑھنا کیسا ہے سوال:جو زائرین رمضان شریف میں حرمین شریفین میں موجود ہوتے ہیں اور نماز تراویح حرمین شریفین میں ادا کرتے ہیں تو ان کے لئے وتر کی تین رکعتیں دو سلاموں کے ساتھ پڑھنا کیسا ہے ؟ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً:حرمین شریفین کے ائمہ کے پیچھے تین