آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال: ایک آدمی اعتکاف واجب تین ماہ کیلئے بیٹھتا ہے اگر وہ اتنے طویل عرصے میںزیر ناف کے بال بغل کے بال اور ناخن وغیرہ نہ کاٹے تو یہ جرم تو نہیں ؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: روی مسلم عن انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ وقت لنا فی تقلیم الاظفاروقص الشارب ونتف الابط ان لا نترک اکثر من اربعین لیلۃ نقلہ فی الشامیہ وفی الدر المختار وکرہ ترکہ (ای تحریما )وراء الاربعین اھ(شامیہ :ج۵:ص ۲۶۹)حدیث ہذا اور فقہی جزئیہ سے معلوم ہوا کہ چالیس دن کے اندر اندر ناخن لینااور بال وغیرہ بنانا ضروری ہے۔پس یہ ضرورت شرعیہ لازمہ سے ہوا ۔اور ایسی ضرورت جو مسجد میں ادانہ کی جا سکے اس کیلئے خروج جائزہے ۔پس معتکف اگر موئے زیر ناف صاف کرنے کیلئے مسجد سے باہر آئے تو اجازت ہوگی ۔باقی ناخن اوردیگر بال وغیرہ مسجد کے اندر ہی صاف کئے جا سکتے ہیں۔بال و ناخن کپڑے میں لیتا رہے اور باہر پھینک دے ۔زیادہ احتیاط اس میں ہے کہ ان بالوں کی صفائی کیلئے مستقل طور پر نہ نکلے بلکہ جب پیشاب یا پاخانہ کیلئے نکلے تو اس کے ضمن میں موئے زیر ناف بھی صاف کرلے بلکہ اسی پر عمل کرے اور قصدا اس کیلئے نہ نکلے۔کیونکہ صریح جزئیہ نہیں مل سکا ۔ضرورت طبعیہ کیلئے نکلنے کے بعد عیادت مریض کا جواز۔بحر۔ج۲/ میں بدائع سے منقول ہے اسی سے یہ حکم ماخوذہے۔فقط واللہ اعلم۔ (خیرالفتاوی ص۱۳۰۔۱۳۱ ج۴) معتکف کا مسجد میں حجامت بنوانا سوال: معتکف کو مسجد میں حجامت بنواناجائز ہے یا نہیں؟بینو اتوجرا۔ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: باسم ملھم الصواب اپنی حجامت خود بنانا جائزہے ۔اور حجام سے بنوانے میں یہ تفصیل ہے کہ اگر وہ بدون عوض کام کرتا ہے تو مسجد کے اندر جائزہے ۔اور اگر بالعوض ہے تو معتکف مسجد کے اندر رہے مگر حجام مسجد سے باہر بیٹھ کر حجامت بنائے ۔مسجد کے اندر اجرت سے کام کرنا جائز نہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم (احسن الفتاوی ص۵۱۶ج۴) معتکف کا بیوی سے گفتگو کرنا کیسا ہے ؟ سوال: ایک شخص اعتکاف میں ہے وہ اپنی زوجہ سے بات چیت مثلاکھانے یا دوسری شئی کے متعلق بات کر سکتا ہے یا نہیں ؟نیز بیوی سے پیار محبت کی با چیت کرنے سے یا بغرض استنجا معتکف سے باہر گیا بعد میں نیت بگڑی اور عورت سے صحبت کرلی تو اعتکاف فاسد ہو گیا یا نہیں ؟۔ہمارے گائوں میں بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی عورت کا چہرہ دیکھ لینے سے اعتکاف ٹوٹ جاتاہے