آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مسجد میں اعتکاف کرنا(۶)نیک اور اچھی باتیں کرنا ۔ اوقات اعتکاف کا بیان سوال: کم سے کم کتنے وقت کا اعتکاف ہوتا ہے؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: ا عتکاف واجب کے لئے چونکہ روزہ شرط ہے اس لئے اس کا وقت کم از کم ایک دن ہے پس ایک دن سے کم مثلاً دو چار گھنٹے یا رات کے اعتکاف کی منت ماننا صحیح نہیں۔ اور جو اعتکاف سنت مؤکدہ ہے اس کا وقت رمضان شریف کا عشرئہ اخیر ہے اور اعتکاف نفل کے لئے وقت کی کوئی مقدار مقرر نہیں ہے یعنی نفلی اعتکاف دس پانچ منٹ کا بھی ہوسکتا ہے اگر مسجد میں داخل ہوتے وقت اعتکاف کی نیت کرلیا کرے تو روزانہ بہت سے اعتکافوں کا ثواب مل جائے گا۔ اعتکاف میں جو باتیں جائز ہیں ان کا بیان سوال: معتکف کو مسجد سے نکلنا کن عذروں سے جائز ہے؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: (۱)پاخانہ پیشاب کے لئے نکلنا (۲) غسل فرض کے لئے نکلنا (۳) جمعہ کی نماز کے لئے نکلنا (۴) زوال کے وقت یا اتنی دیر پہلے نکلنا کہ جامع مسجد پہنچ کر خطبے سے پہلے چار سنتیں پڑھ سکے (۵)اذان کہنے کیلئے خارج مسجد جانا ۔ سوال: پاخانہ پیشاب کے لئے کتنی دور جانا جائز ہے؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: ا گر مسجد کے بیت الخلاء نہ ہوں تواپنے مکان تک جانا خواہ وہ کتنی ہی دور ہو جائز ہے ہاں اگر اس کے دو مکان ہیں ایک اعتکاف کی جگہ سے قریب ہے اور دوسرا دور ہے تو قریب والے میں قضائے حاجت کرنا ضروری ہے۔شامی میں ہے ۔(۱) (وحرم علیہ) (الخروج إلالحاجۃ انسان) طبیعیۃکبول وغائط وغسل لوا حتلم ولا یمکنہ الإغتسال فی المسجد کذافی النہر (اوشرعیۃ) کعید واذان لومؤذنا وباب المنارۃ خارج المسجد والجمعۃ وقت الزوال ومن بعد منزلہ اومعتکفہ (خرج فی وقت یدرکہا مع سنتہا یحکم فی ذلک را یہ ویستن بعد ہااربعاً او ستا علی الخلاف(۲)وفی الشامیہ: لو ترک بیت الخلاء للمسجد القریب واتی بیتہ۔۔۔لان اٖٖٖٖلانسان قدلا یا لف غیربیتہ ۔۔۔فاذا کان یا لف غیرہ بان لا یتیسر لہ الا فی بیتہ فلا یبعد الجواز بلا خلاف ۔ (ردالمحتارمع الدر ص ۳۸۷۔۳۸۸ ج ۳) مکروہات و مفسدات اعتکاف کا بیان سوال: اعتکاف میں کیا کیا باتیں مکروہ ہیں؟