آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
یانہیں؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً:حالتِ اعتکاف میںمسجد کے اندر رہنا ضروری ہے تمام مسجد معتکف کے لیے معتکف ہے لہذامعتکف آدمی مسجد کے اندرجہاں چاہے قیام کرے اگر چہ مخصوص جگہ کے علاوہ ہی ہو۔لماقال الشیخ عزیز الرحمن رحمہما اللہ (فتاوی حقانیہ ج۴؍۲۰۹ ) سرکاری وظیفے لینے کے لئے مسجد سے نکلنا سوال: یہاں (برطانیہ ،انگلینڈ ) میں کام کرنے والے حضرات بہت کم افراد اعتکاف کرتے ہیں اکثر معتکفین وہی ہوتے ہیں جو کارخانے وغیرہ میں کام نہیں کرتے لیکن ایسے لوگوں کوہفتہ میںایک مرتبہ سرکاری آفس میں حاضر ہوکردستخط کرنے پر پیسے ملتے ہیں یہی ان کی تنخواہ (وظیفہ ) ہے اگر آفس میں نہ جائیں تو وظیفہ نہیں ملتا تو دستخط کرنے کے لئے معتکف جا سکتا ہے یا نہیں؟بینو تو جر وا (از لندن) الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: ا س کے بغیر اس کا گذارہ نہ ہوسکتا ہو تب تو جاسکے گا اور دستخط کرکے فوراً مسجد میں آجائے اور احتیاطاً بعد میں ایک روزکے اعتکاف کی قضابھی کرلے اور اگر اس پر گذران موقوف نہ ہوتو جانے کی اجازت نہیں جائے گا تو اعتکاف ٹو ٹ جائے گا۔ اور ابطال اعتکاف کا گناہ بھی ہوگا ۔فقط واللہ اعلم باالصواب (فتاویٰ رحیمیہ ج۷؍۲۸۳) مسجد سے نسیاناً نکلنا مفسد اعتکاف ہے سوال: اگر نسیاناً مسجد سے نکل گیا تو اعتکاف فاسد ہوگا یا نہیں؟ بینوا توجروا الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: نسیاناً نکلنے سے بھی اعتکاف فاسد ہوجائے گا ۔قا ل فی شرح التنویر فلو خرج ولو ناسیا ساعۃ زما نیۃ لار ملیۃ کما مربلا عذر فسد فیقض(ردالمحتار ص ۱۸۲ج۲) فقط واللہ تعالیٰ اعلم (احسن الفتاویٰ ص۵۰۷ج۴) کیا معتکف ووٹ ڈالنے جا سکتا ہے؟ سوال: معتکف ووٹ ڈالنے کے لئے مسجد سے نکل سکتا ہے یا نہیں؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: اعتکاف مسنو ن میں معتکف کے لئے ایسے کاموں میں نکلنے کی اجازت ہے باوجود تبتع کے نہیں ملی البتہ اگر اعتکاف منذور میں ابتداء ًبوقت نذر کسی امر کے نکلنے کی تصریح کرلی جائے تو اس کا جواز موجود ہے،ولوشرط وقت النذر والا لتزام ان یخرج الی عیادۃ المریض وصلاۃ الجنازہ وحضور مجلس