آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہے یا نہیں ؟ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً:خلاف سنت داڑھی والا، سودی معاملہ کرنے والا اور ناجائزطریقہ سے تجارت کرنے والا شخص امامت کے قابل نہیں ہے ۔ اس کے پیچھے نماز مکروہ ہے ۔لیکن حاضرین میں سے کوئی دوسرا شخص ایسا بھی نہ ہوتو تنہا پڑھنے کے بجائے ایسے امام کے پیچھے پڑھ لینی چاہئے ۔ کیونکہ جماعت کی بڑی فضیلت اور تاکید ہے ۔فقط واﷲ اعلم بالصواب۔ (فتاوی رحیمیہ ج۶؍ ۱۸۷) نابالغ کے پیچھے تراویح پڑھنے والا گناہگار ہے یا نہیں سوال: نابالغ حافظ کے پیچھے تراویح ہوجاتی ہے یا نہیں، اگر کوئی باصرار پڑھے تو اس کو کچھ گناہ ہوگا یا نہیں ؟ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً:صحیح مذہب کے موافق نابالغ کے پیچھے نماز تراویح وغیرہ صحیح نہیں ہے ۔ اور نماز نہیں ہوتی جو ایسا کرے گا اس کی نماز تراویح وغیرہ نہ ہوگی ۔ ہکذا فی الدر المختار والشامی وغیرہما! فقط۔ ولا یصح اقتداء رجل بامراۃ وخنثی وصبی مطلقا و لو فی جنازۃ ونفل علی الا صح (درمختار) قولہ ونفل علی الا صح قال فی الھدایہ وفی التراویح والسنن المطلقۃ جوزہ مشائخ ولم یجوزہ مشائخنا ومنھم من حقق الخلاف فی النفل المطلق بین ابی یوسف ومحمد والمختار انہ لا یجوز فی الصلوات کلھا (ردالمحتار ج ۱ ص ۵۴۱۔ط ۔ماجد یہ۱ص ۶ ۵۷ ) (فتاوی دار العلوم دیوبندج۴؍ ۲۹۳-۲۹۴) ایک شخص فرض اور وتر پڑھائے اور حافظ صرف تراویح پڑھائے تو کیسا ہے؟ سوال:ہمارے یہاں امام صاحب عشاء کی فرض نماز اور وتر پڑھاتے ہیں اور دوسرے حافظ صاحب تراویح پڑھاتے ہیں توکیا اس میں کوئی مضائقہ ہے؟ بینوا توجروا۔ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً: کوئی مضائقہ نہیں،حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرض نماز اور وتر پڑھاتے تھے اور حضرت ابی ابن کعب رضی اﷲ عنہ تراویح پڑھاتے تھے ۔فتاویٰ عالمگیری میں ہے ۔واذا اجازت التراویح بامامین علیٰ ھذا الوجہ جاز ان یصلی الفریضۃ احدھما ویصلی التراویح الآخروقد کان عمر رضی اﷲ عنہ یؤ مھم فی الفریضۃ والو