آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:اگر روزے دار کو اپنے اوپر اطمینان اور قابو نہ ہو بلکہ یہ خدشہ ہو بوسہ لینے سے جماع کر بیٹھے گا تو بوسہ لینا مکروہ ہے اگراپنے نفس پر قابواور اطمینان ہو تو بوسہ لینے میں کوئی حرج نہیں۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج ۶ ؍ ۴۱۲) روزہ کی حالت میں لڑنا جھگڑنا کیسا ہے سوال : روزہ کی حالت میں لڑنا ، جھگڑنا اور گالی گلوج کرنا کیسا ہے کیا اس سے روزہ پر کوئی اثر پڑتاہے ؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:روزہ دار کو ان تمام باتوں سے بہت دور رہنا چاہئے اور روزہ کی حالت میں لڑنے جھگڑنے اور گالی گلوج کرنے سے روزہ مکروہ ہو جاتا ہے اور اس کا ثواب جاتا رہتا ہے خواہ کسی انسان کو دے یا بے جان کو ۔ روزہ میں ہونٹ پر سرخی لگانا سوال:خواتین زیبائش کے لئے ہونٹ پرسرخی لگا یا کرتی ہیں،کیا روزہ کی حالت میںاس کا لگانادرست ہوگا؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:اگر سرخی ہونٹ تک کے پہونچنے میںرکاوٹ نہ ہو،تو روزہ کی حالت میں بھی اس کا لگاناجائز ہے،کیونکہ ہونٹ جسم کا خارجی حصہ ہے،ہاں اگر منہ کے اندرچلے جانے کا اندیشہ ہو تو مکروہے ۔ (کتاب الفتاوی،تیسراحصہ ص۳۹۸) روزہ کی حالت میں خون دینا سوال:اگر روزہ کی حالت میں مریض کیلئے یا خود اپنے ٹیسٹ کے لئے خون دیا جائے تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا ؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً: اگرروزہ ایسی چیزوںسے ٹوٹتا ہے جو جسم میںداخل ہو ،نہ کہ ایسی چیزوںسے جو جسم سے خارج ہو اس سے صرف قے کی صورت مستثنی ہے جس کی بعض صورتیںناقض صوم ہیں،اس لئے خون دینے سے روزہ نہیںٹو ٹے گا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خودروزہ کی حالت میںفصدلگواناثابت ہے (کتاب الفتاوی ج۳،ص۴۰۰) روزہ کی حالت میں گلو کوز(ڈرپ) کا حکم