آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال : جو شخص کہ سید کہاجاتا ہے مگر اس کے نسب کا کہیں پتہ نہیں ہے بلکہ یہ خیال ہوتا ہے کہ چونکہ اس کے یہاں تعزیہ داری وغیرہ ہوتی ہے اس کے سبب سے سید کہلاتاہے ، اور اس کی قرابتیں بھی عام طور سے جو لوگ شیخ کہلاتے ہیں اُن میں ہوتی ہے تو ایسے شخص کو زکوۃ کا مال دے سکتے ہیں یا نہیں؟ یا صرف تسامع سے اس کو سید مانیں گے گوکہ سید نہ ہو ؟ الجواب حامداً ومصلّیاً ومسلّماً : نسب میں تسامع کافی ہے جبکہ مکذب بین نہ ہو ۔ (إمداد الفتاوی ج۲ ؍۸)۔ کیا صدقات نافلہ بنی ہاشم کے لئے جائز ہیں ؟ سوال : کیا صدقات نافلہ بنی ہاشم کے لئے جائز ہیں ؟ الجواب حامداً ومصلّیاً ومسلّماً : صدقات نافلہ بنی ہاشم کے لئے جائز ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے وہ بھی حرام تھے ، آج کل بعض لوگوں نے سادات کے لئے زکوۃ دینے کا فتوی دے کر سخت غلطی کی ہے ، حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ شرف ہے کہ آپ اور آپ کی اولاد کے لئے اموال زکوۃ وصدقات واجبہ حرام کئے گئے ہیں ۔ (اشرف الاحکام تتمہ امداد الفتاوی ص۱۳۷) فائدہ۔مسلمانوںکو چاہیئےسادات کوہدیہ دیںکیونکہ یہ حضرات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت رکھتےہیں موجودہ زمانہ میں سید کو زکوۃ دی جائے یا نہیں ؟ سوال: اس زمانہ میں جب کہ خمس کا نام بھی لوگ بھول گئے ہیں ،غریب اولاد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زکوۃ عند امام ابی حنیفہ جائز ہے یانہیں ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: احناف کا صحیح مذہب یہ ہے کہ اس زمانہ میں بھی جب کہ خمس الخمس بھی بنی ہاشم کو نہیں دیاجاتا ، زکوۃ دینا ان کو یعنی سادات بنی ہاشم کو درست نہیں جیسا کہ در مختار میں ہے ( فتاوی دار العلوم دیوبند ج۶ ؍۲۳۷) اگر شوہر شیخ ہو اور بیوی سیدہ ہو ؟ سوال: ایک شخص شیخ ہے اور اس کی بیوی سیدہ ہے، تو کیا اس شیخ کو زکوۃ اورصدقۃ الفطر دے سکتے ہیں ؟ اگر دئے توظاہر ہے کہ اس کی بیوی بچے اس میں سے ضرور کھائیں گے ۔ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: ایسے شخص کو زکوۃ دی جاسکتی ہے ،جو