آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کتاب الزکوۃ ج۲/۱۶) ( ہدایۃ کتاب الزکوۃ ج۱/۱۶۸) صدقہ فطر میں قیمت دینا سوال : صدقہ فطر میں بجائے اناج کے قیمت اور پیسہ دینا جائز ہے یا نہیں ، بعض لوگ کہتے ہیں کہ بجائے اناج کے قیمت دینا ایسا ہی ہے جیسے قربانی کے بدلہ روپیہ دیدے ۔ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: صدقہ عید الفطر میں بجائے غلہ کے اس کی قیمت دینا بلا کراہت درست ہے، اس کا حکم قربانی جیسا نہیںہے، قربانی کی جگہ ایام اضحیہ میں قیمت دینا جائز نہیں ہے ۔ (ودفع القیمۃ أی الدراہم أفضل من دفع العین علی المذہب المفتی بہ ، (جوہرۃ وبحر عن الظہیریۃ) وہذا فی السعۃ أما فی الشدۃ فدفع العین أفضل کما لا یخفی ۔ (الدر المختار علی ہامش رد المحتار باب صدقۃ الفطرۃ ج۲/۱۰۶) اگر کئی بھائیوں کے درمیان مال مشترک ہو توصدقہ فطر اداکرنے کا مسئلہ سوال : چار بھائیوں کا مال مشترک ہے ، اگر تقسیم کیا جائے تو کسی کا حصہ بقدر نصاب نہیں ہے ، قربانی واجب ہوگی یا نہیں ؟اور صدقہ فطر واجب ہوگا یا نہیں ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: اس صورت میں کہ کسی بھائی کا حصہ قدر نصاب کو نہیں پہنچتا ، کسی پر فطرہ اور قربانی واجب نہ ہوگی ۔ (رد المحتار باب المصرف ج۲/۸۸) صدقہ فطر ادا کرنے میں اپنے شہر کی قیمت کا اعتبار ہے سوال :اپنے شہر کا نرخ گندم وغیرہ چھوڑ کر دوسرے شہر کی قیمت سے صدقہ فطر ادا کرنا معتبر ہے یا نہیں ؟ اگر کوئی شخص سعودی عرب میں رہتا ہے اور وہ صدقہ فطر ہند یا پاکستان میں ادا کروا رہا ہے کیونکہ اسکے وہاں رشتہ دار محتاج ہیں تو جہاں رہتا ہے وہا ں کی قیمت کے اعتبار سے ادا کرنا ہو گا یا ہند یا پاکستان کے اعتبار سے بھی قیمت ادا کر سکتا ہے ؟ الجواب حامدا ومصلیاً ومسلماً: اپنے شہر کی قیمت کا اعتبار ہے دوسرے شہر کی قیمت کا اعتبار نہیں ہے (ویقوم فی البلد الذی المال فیہ ولو فی مفازۃ ففی أقرب الأمصار إلیہ ۔ الدر المختار علی ہامش رد المحتارباب زکوۃ الغنم ج۲/۳۰)۔