آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال : بکر کی آمدنی کم ہے تنگی سے گذر اوقات ہوتے ہیں ، اس صورت میں بکر زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً :شروع ما ہ میں جو اس کو تنخواہ ملتی ہے اور بقد رنصاب ہو تی ہے اور اس پر قرض بھی نہیں تو وہ اس حال میں وہ زکوۃ نہیں لے سکتا ہے البتہ جب تنخواہ ملنے کے بعد کچھ دن گزر جائیں اور تنخواہ کا پیسہ خرچ ہو جائے یا نصاب سے کم ہو جائے تو اس حالت میں زکوۃ لے سکتاہے ۔ صاحب نصاب کی تعریف، تملیک کے معنی سوال : (۱) صاحب نصاب کس کو کہتے ہیں ؟(۲) تملیک کس کو کہتے ہیں ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً :(۱)نصاب چاندی کا ساڑھے باون تولہ چاندی ، اور نصاب سونے کا ساڑھے سات تولہ سونا ہے ، پس جس کے پاس اس سے کم چاندی یا سونا ہو تو وہ صاحب نصاب نہیں ۔ ( ولیس فیما دون عشرین مثقالاً من ذہب صدقۃ فإذا کانت ففیہا نصف مثقال ۔۔ ہدایہ باب زکوۃ المال۱/۱۷۶) ، (۲) او رتملیک کے معنی ہیں مالک بنانا ۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج ۶ص۵۱) یتیم خانہ میں زکو ۃ دینا کیسا ہے ؟ سوال: یتیم خانہ میں زکوۃ کا روپیہ دینا جائز ہے یا نہیں ، کیونکہ نابالغ کو زکوۃ دینا جائز نہیں ہے ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً : نابالغوں کو زکوۃ دینا درست ہے ، پس یتیم خانہ میں یتامی کے خرچ کیلئے زکوۃ کا روپیہ دینا درست ہے ۔ (بلوغ کی قید نہیں ہے اس لئے نابالغ اور بالغ دونوں کو دینا جائز ہے ۔ واللہ تعالی اعلم۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج۶؍۲۵۷) زکوۃ سے یتیموں کو کھانا کھلانے یا کپڑے بنانے کا حکم سوال : ایک شخص نے ایک یتیم خانہ قائم کیا ہے اور وہ مسلمانوں سے زکوۃ ، صدقہ ، چرم قربانی کا روپیہ لے کر