آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
چونکہ دو چار مہینہ میں کوئی مزید فرق نہیں ہوتا اس وجہ سے اگر جانب احتیاط کو پیش نظر رکھ کر اس طریقہ سے زکوۃ ادا کرے تو زکوۃ ادا ہوجائے گی ۔ (وتعتبر القیمۃ یوم الوجوب وقالا یوم الأداء وفی السوائم یوم الأداء اجماعاً وہو الأصح ۔ الدر المختار علی ہامش رد المحتار باب زکوۃ الغنم ۔ ج۲؍۳۰) (فتاوی دار العلوم دیوبند ج؍۶ص ۱۳۱) سونا چاندی مخلوط کی زکوۃ سوال: اگر کسی شخص کے پاس ساٹھ تولے یا ستر تولے چاندی اور دو تولے یا ایک تولہ سونا ہو تو سونے کی زکوۃ چاندی میں تول کر دی جائے یا سونے کی قیمت لگاکر زکوۃ دی جائے ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً : سونے کی قیمت لگاکر اس کی قیمت کو چاندی میں شامل کرکے زکوۃ دی جائے ۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی محمودیۃ ج ۱۴ص۹۲) سونے کی بنائی ہوئی ناک یا دانتوں میں زکوۃ سوال : اکثر لوگ دانت سونے کے تاروں سے بندھوالیتے ہیں ، یا کھوکھلے دانتوں کے اندر سونا بھروالیتے ہیں ، سونے کی ناک بنواکر چہر ے پر لگاتے ہیں ، اور یہ ناک بلا حرج جدا بھی ہوسکتی ہے ، لیکن دانت میں سے اس طرح سونا جدا نہیں ہوسکتا ، سوال یہ ہیکہ آیا صاحب نصاب پر اس سونے میں بھی زکوۃ واجب ہوگی الجواب حامداً ومصلیاً ومسلّماً: فی الدرالمختار بعد عد الجزئیات المتعددۃ التی لا فیہا الزکوۃ ما نصہ لعدم النمو، فی رد المحتار لأنہ غیر متمکن من الزیادۃ ۔۔الخ اس تعلیل سے معلوم ہوتا ہے کہ ا س ناک میں تو زکوۃ واجب ہے ، اور جو سونا دانت میں لگایا بھرا ہے ا س میں واجب نہیں ۔ واللہ تعالی اعلم ۔ (إمداد الفتاوی ج؍۲۔۴۹) دلہن کو جو زیوردیا جاتا ہے اس کی زکوۃ کس پر ہے ؟ سوال : بعض اقوام میں نابالغ اولاد کانکاح کردیتے ہیں ، دولہا کا باپ دلہن کو جو زیور چڑھاتاہے اس کی زکوۃ کس کے ذمہ ہے؟ الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً: وہ زیور جو دولہا کا باپ دیتا ہے و ہ زیورہمارے عرف میں دلہن کی ملک نہیں ہے ، لہذا اس کی زکوۃ دولہا کے باپ کے ذمہ ہے ۔ (فتاوی دارالعلوم دیوبندج۲ص۷۴) (البتہ جہاں عرف میں وہ زیور دلہن کی ملک قرار پاتاہو اس کی زکوۃ دلہن کے ذمہ ہوگی ۔ مفتی ظفیر)