آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(فتاوی دار العلوم دیوبند ج؍ص۱۲۰) سوال : سونے کی زکوۃ اگر چاندی سے دے تو زکوۃ دینا درست ہے یا نہیں اور چاندی کی زکوۃ کس طرح دینی چاہیئے ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلّماً: سونے کی زکوۃ چاندی سے دے تو قیمت دینا درست ہے ، اور اگر چاندی کی زکوۃ چاندی سے ہی دے تو جس قد ر چاندی زکوۃ میں واجب ہے وہ پور ی ادا کرے ، مثلاً اگر بیس تولہ چاندی زکوۃ میں دینی واجب ہے ،تواگر روپیہ زکوۃ میں دے تو بیس ہی دے ، یہ نہیں کہ بیس تولہ چاندی کی قیمت مثلاً اگر پندرہ روپیہ ہے تو پند رہ ہی دے یہ درست نہیں ہے ۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج؍۶ص۱۲۰) عورت کے زیورات اگر نصاب کو پہونچے اور شوہر صاحب نصاب نہ ہو تو عورت پر زکوۃ لازم ہو گی سوال : ایک عورت جس کو اپنے والدین سے کچھ زیورات ملے اور کچھ شوہر نے اپنی طرف سے اس کو زیورات کا مالک بنادیا اب عورت کے پاس نصاب کے مقدار زیور موجو د ہے اور اس کے علاوہ اس کے قبضے میں کچھ بھی نہیں اور اس کے مرد کے پاس کچھ نصاب نہیں ۔ کیا عورت پر زکوۃ واجب ہے یا شوہر پر ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلّماً: جس عورت کی ملک میںبقدر نصاب زیور موجود ہے سال گزرنے پر اس عورت کے ذمہ زکوۃ کی ادائیگی واجب ہے مرد پر عورت کے مالک نصاب ہو نے کی وجہ سے زکوۃ واجب نہیں ۔ ( ملخصا عن فتاوی مفتی محمود ج۳؍۲۴۶) زیورات کی زکوۃ کب سے دے ؟ سوال : (ا) زید زکوۃ روپئے کی دیتا ہے ، اور زیور کی زکوۃ بہ خیال اس کے کہ زیور استعمالی ہے نہیں دی ، اور اب چونکہ عند الدریافت معلوم ہوا کہ رستگاری اس میں ہے کہ زیور کی بھی زکوۃ دی جائے ، زید کو یہ یاد نہیں ہے کہ میں صاحب نصاب زکوۃ کب سے ہوا ، اور کب سے روپے کی زکوۃ دینی شروع کی اور بہت کچھ زیور اس میں سے فروخت بھی ہوچکاہے کہ جس کا روپیہ آیا ، البتہ اس کی زکوۃ بھی دی گئی ، اور کچھ باقی ہے ، اور نرخ سونے وچاندی کا بھی مختلف طور کم وبیش ہوتا رہا ، اورزید کا قلب بھی یہ گواہی نہیںدیتا کہ مجھ کو زکوۃ زیورکی کب سے دینی چاہیئے ، پس ایسی صورت میں زید کو زکوۃ زیور کی کب سے او رکس نرخ سے دینی چاہیئے (۲) رواج یہاں اس طور پر ہے کہ جو زیور شادی میں دولہن کو دیا جاتا ہے اور