آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہے اور بچے جس وقت بالغ ہوجاویں تو ان کے حصے کے روپے پر بھی زکوٰۃ وقت بلوغ سے واجب ہوجاوے گی ۔ فقط۔ (رد المحتار کتاب الزکوۃ ، ج۲؍۴) (فتاوی دار العلوم دیوبند ج۶؍۱۳۱۔۱۳۲) زر ِ ضمانت پر زکوۃ سوال: زر ضمانت کی رقوم جو زید کو کئی سال کے بعد ملی ہے ، اور اب تک اس کے قبضہ میں نہیں تھیں ، ان پر زکوۃ واجب ہے یا نہیں ؟ اگر واجب ہے تو کس طریقہ سے نکالی جائے گی ؟ الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً: زر ِ ضمانت پر حسب ضابطہ شرعیہ زکوۃ ِگذشتہ زمانہ وصول سے قبل کی بھی لازم ہوگی ۔ فقط واللہ تعالی اعلم فوجی یونٹوں کے سرکاری فنڈز پر زکوٰۃ کا مسئلہ سوال : فوج کی مختلف یونٹوں میں جوانوں کی فلاح وبہبود کے لیے فنڈز مختص ہوتے ہیں جن کو متعلقہ افیسر صاحبان یونٹوں کے اندر فاہی کاموں پر خرچ کرتے ہیں ، تو کیا ان فنڈز پر زکوٰۃ ادا کی جائے گی یا نہیں؟ الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً: چونکہ بظاہر یہ فنڈز کسی بھی یونٹ کی ملکیت نہیں بلکہ صرف استعمال کے لیے دیئے جاتے ہیں ، اس لیے فوجی یونٹوں کے ذمہ ان فنڈز کی زکوٰۃ لازم نہیں ہے ۔ لما فی الہندیۃ : ومنہا الملک التام وہو ما اجتمع فیہ الملک والید واما اذا وجد الملک دون الید کالصداق قبل القبض او وجد الید دون الملک کملک الکاتب والمدیون لا تجب فیہ الزکوٰۃ ۔ ( الفتاوی الہندیۃ ج۱ ؎ ۱۷۶ کتاب الزکوٰۃ ۔ الباب الاول فی تفسیرہا وصفتہا وشرائطہا ) (۱) قال العلامۃ علاؤ الدین الحصکفی رحمہ اللہ : وسببہ ای سبب افتراضہا ملک نصاب حولی۔ قال ابن عابدینؒ۔ فقد ذکر فی البدائع من الشروط الملک المطلق قال وہو الملک یداً اورقبۃ (الدرالمختار علی ہامش رد المحتار ج۲ ؎۴ مطلب الفرق بن السبب والشرط والعلۃ ) ومثلہ فی البحر الرائق ج۲ ؎۲۰۲ کتاب الزکوٰۃ ۔ (فتاوی حقانیہ ج۳؍۵۱۶) کسی خاص ضرورت کے لئے جو رقم روک کر رکھی اس پر زکوۃ ہے یا نہیں ؟ سوال : اگر اپنی بہت سی ضروریات کو روک کر کسی خاص ضرورت کے لئے روپیہ جمع کیا جائے تو کیا اس پر زکوۃواجب ہوگی ؟ الجواب حامداً ومصلّیاً ومسلّماً : ایک سال گزرنے کے بعد اس روپیہ پر زکوۃ واجب ہوگی اگر وہ نصاب کی مقدار ہو ۔(شرط افتراض ادائہا حولان الحول وہوملکہ