آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سالہائے گزشتہ کی زکوۃ واجب ہوگی ، (بخلاف المتسہلک بعد الحول لوجو د التعدی ) اور اگر خود گم ہوگیا تو سالہائے گزشتہ کی زکوۃ ساقط ہوجائیگی(فی ہالک بعد وجوبہا ) اور اگر بعد گم ہونے کے مل گیا ، تو دیکھنا چاہیئے اگر اس سال زکوۃ پورا ہونے کے بعد ملا ، اُن ایام گمشدگی کی زکوۃ لازم نہ آئے گی ، (ولا فی مال مفقود وجدہ بعد سنین ) رہا آئندہ کیلئے زکوۃکا آنا اس کا یہ حکم ہے کہ اگر سوائے اس کے اس شخص کے پاس پہلے سے اس قسم کا نصاب ہے تو اس کے ساتھ اس کی زکوۃ بھی دی جائے گی ، اور اگر نصاب سےکم ہے تب پانے کے وقت سے سال کامل گزرنا شرط ہوگا ، والمستفاد وسط الحول یضم إلی نصاب من جنسہ فیزکیہ بحول الأصل ۔۔۔قولہ إلی نصاب قید بہ لأنہ لوکان النصاب ناقصاً وکمل بالمستفاد فإن الحول ینعقد علیہ عند الکمال ۔ شامی ۔ اور اگر سال کے اند رمل گیا ، سو بھی دیکھنا چاہیئے ا سکے پاس سوائے اس کے او رمال بھی اس قسم کا ہے یا نہیں ؟ اور اگر نہیں تو وقت پانے سے جب ایک سال گزر جائے تب زکوۃ لازم آئے گی ، اور اگر مال بھی ہے کہ دونوں مل کر نصاب زکوۃ یازائد ہوجائے تو اس کی زکوۃ بھی مال باقی کے ساتھ دی جائے گی ۔ (وشرط کما ل النصاب فی طرف الحول فلا یضر نقصانہ بینہما فلو ہلک کلہ بطل الحول ۔ درمختار ۔ (إمداد الفتاوی ج۲؍۲۳) مہینہ کے آخر میں وجوب ِزکوۃ پر حساب دشوار ہو تو زکوۃ ادا کرنے کا طریقہ سوال : زید ایک کارخانہ میں حصہ دار ہے ، کارخانہ کا سالانہ گوشوارہ نفع ونقصان بحساب شمسی مہینوں کے ۳۰؍جون کو ہوا کرتا ہے، ۳۰ ؍جون کو جو منافعہ اس کے حساب میں جمع ہوتا ہے اس منافع میں سے سال بھر تک اپنے مصارف پورے کرتا رہتا ہے ، زید پر زکوۃ بماہ رمضان المبارک واجب ہوتی ہے ، اور یہ ہمیشہ رمضان المبارک میں زکوۃ علیحدہ کیا کرتا ہے ،وہ اس طرح کہ جو رقم اس کارخانہ میں بماہ رمضان المبارک باقی ہوتی ہے ،وہ اپنی ملکیت شمار کرتا ہے ، مثلاً ۳۰؍ جون کو جب کہ گوشوارہ تیار ہواتھا تو زید کا سرمایہ مع منافعہ ایک ہزار روپیہ تھا ، اور ماہ ستمبر یعنی رمضان المبارک میں اس پر زکوۃ واجب ہوئی اُ س وقت تک ایک سو روپیئے خرچ ہوچکے تھے ، اور نوسو روپے باقی تھے ، چنانچہ اس نے ۹۰۰ روپیہ شمار کرکے زکوۃ علیحدہ کردی ، جو نفع یا نقصان ا س کارخانہ میں درمیانی تین ماہ میں ہوا ا س کا شمار نہیں کرتا، کیونکہ کارخانہ کا حساب سالانہ بحساب شمسی مہینوں کے ہوا کرتا ہے ، درمیان میں نہ ہوتا ہے نہ