آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال: روزہ کی حالت میںگلو کوز(ڈرپ) کا کیا حکم ہے الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:روزہ کی حالتمیں ڈرپ لگوانا روزے کیلئے مفسد نہیں کیونکہ اس سے دوابزریعہ منفد(سوراخ)معدہ تک نہیںپہنچتی،البتہ بلا ضرورت صرف طاقت اورٹھنڈک حاصل کر نے کیلئے روزے کی حالت میں گلوکوز چڑھانا مکروہ ہے۔ (تسہیل بہشتی زیورص۴۴۶) وریدی انجکشن مفسد صوم نہیں سوال:کیا وریدی انجکشن سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:ا گرمفسد صوم وہ چیز ہے جو جوف معدہ یا دماغ تک پہنچ جائے اور وریدی انجکشن کے ذریعہ جو دوا پہنچائی جاتی ہے ۔ وہ رگوں کے اندر رہتی ہے جوف معدہ یا دماغ تک نہیں پہنچتی اور اس کو ناک یا منہ میں ڈالی جانے والی دوا پر قیاس کرنا درست نہیں ہے کیونکہ ان میں ڈالی جانے والی دوا براہ راست جوف تک پہنچ جاتی ہے ۔ أوادہن او اکتحل أو احتجم و ان وجد طمعہ فی حلقہ و فی الشامیۃ أی طعم الکحل أو الدہن کما فی السراج و کذا لو بزق فوجد لونہ فی الاصح بحر قال فی النہر لان الموجود فی حلقہ اثر داخل من المسام الذی ہو خلل البدن و المفطر انما ہو الداخل من المنافذ للاتفاق علی ان من اغتسل فی ماء فوجد بردہ فی باطنہ انہ لا یفطر ( ردالمحتار ج۲؍ ۹۸) (خیر الفتاو ی ج۴؍ ۷۴) {پانچویں فصل} وہ چیزیں جن سے روزہ ٹوٹ جا تا ہے اور صر ف قضا لازم آتی ہے