آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کس پر ہے ؟ سوال : شوہر نے نکاح سے چند سال بعد زیور کا مالک زوجہ کو بنادیا ، اور چار سال بعد زکوۃ ادا کرنا چاہتے ہیں، تاریخ ملکیت یا د نہیں تو کیا کرے ؟ خاوند وبیوی کے مال میں امتیاز نہ ہو تو زکوۃ کی نیت کس کو کرنا چاہیئے ؟ الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً: جب کہ شوہر نے ا س زیور کا مالک زوجہ کو بنادیا تو زکوۃ بذمہ زوجہ ہے ، وہی نیت کرے ، اگر شوہر اس کی طرف سے زکوۃ ادا کرے تویہ بھی درست ہے ۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج۶؍۱۲۱) سونے چاندی کے زیور ملاکر نصاب پورا ہوتا ہے تو زکوۃ آئے گی یانہیں؟ سوال :ایک عورت کے پاس کچھ زیور چاندی کا ہے اور کچھ سونے کا ، مگر دونوں نصاب سے کم ہیں ، دونوں کو ملانے سے نصاب پورا ہوتاہے تو زکوۃ دینی ہوگی یا نہیں؟ الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً: اس صورت میں قیمت کا حساب لگاکر زکوۃ واجب ہوگی مثلاً سونے کو چاندی کی قیمت میں کرکے کل مجموعہ کو دیکھا جائے گا ،اگر نصاب چاندی کا پورا ہوگیا تو زکو ۃ لازم ہوگی ۔ (وتضم قیمۃ العروض إلی الثمنین والذہب إلی الفضۃ ۔۔الخ وضم احدی النقدین إلی الآخر قیمۃ مذہب الإمام ۔۔الخ حتی إن من کان لہ مائۃ درہم وخمسۃ مثاقیل ذہب تبلغ قیمتہا مائۃ درہم فعلیہ الزکوۃ عندہ ۔ البحر الرائق ج۲؍۲۳۰) (فتاوی دار العلوم دیوبند ج۶؍۱۲۳) چاندی پرسونے کا پانی پھیرنے اور پتھر چڑھانے سے اس کی زکوۃ کا حکم سوال: ملمع شدہ چیزوں کی زکوۃ کس طرح دی جائے ، مثلاً ایک زیور بنوایا ، نیچے چاندی اوپر سونے کا پانی یا پتھر چڑھوایا، آیا چاندی کے ساتھ ملاکر زکوۃ دیں گے ، یا سونے کے ساتھ ؟ الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً: چاندی کا زیور بنواکر اس پر سونے کا