آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اعتکاف نہ ہوا، اور وہ سنت پوری ادا نہ ہوئی ۔ (۱) فقط۔ (۱) وسنۃ مئوکدۃ فی العشر الا خیرمن رمضان ای سنۃ کفایۃ (الدر المختار علی ہامش ردالمحتار باب الاعتکاف ج۲ص ۱۷۷۔ط۔س۔ج۲ص۴۴۲)وعند الا ئمۃ الا ربعۃ انہ ید خل قبل غروب الشمس ان اراداعتکاف شہر اوعشر(مرقاۃ باب الاعتکاف ج ۲ص۵۰۷۔ط۔س۔ج۲ص۵۷۰) ظفیر۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج ۱ ) معتبر شہادت سے معلوم ہوجائے کہ انتیس کو چاند ہوگیا تھا تو اعتکاف اسی حساب سے شروع کریں سوال: مظفر نگرکی رویت ہلال سے روزہ سہ شنبہ کا ہوا کیا اسی حساب سے اعتکاف شروع کیا جائے ؟ الجواب حامداً ومصلیا ومسلماً: پیر کے پہلے روزے یعنی اتوار کی رویت کی خبریں اب اتنی جگہ سے آگئی ہیں کہ ان سے ظن غالب حاصل ہوگیا ہے کہ اتوار کی رویت درست اور پیر کا پہلا روزہ صحیح ہوا اس لئے اگرچہ یہاں سہہ شنبہ کا پہلا روزہ ہوا ہے اور ابھی تک اتوار کی رویت کا حکم عام نہیں دیا گیا مگر اعتکاف شروع کرنے میں احتیاط یہ ہے کہ اتوار کی رویت کے حساب سے شروع کیا جائے۔ (کفایۃ المفتی ) کیا اعتکاف دس روز سے کم ہو سکتا ہے سوال: اعتکاف دس روز سے کم میں ہوسکتا ہے یا نہیں ۔ الجواب حامداً ومصلیا ومسلماً: اعتکاف مسنون دس روز سے کم نہیں ہے ۔ کما فی الشامی والحاصل ان الوجہ یقتضی لزوم کل یوم شرع فیہ عندھما بنائً علی لزوم صومہ بخلاف الباقی لان کل یوم بمنزلۃ شفع من النافلۃ الربا عیۃ وان کان المسنون ھو اعتکاف العشر بتمامہ تامل ج ۲ ص ۱۳۵ اور اعتکاف نفل علاوہ از اعتکاف مسنون رمضان کے ایک ساعت کا بھی ہوسکتا ہے کما فی الدر المختار قال وعلیہ الفتویٰ۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج ۶؍۵۱۰) مستحبات اعتکا ف کا بیان سوال: اعتکاف میں کیا کیا باتیںمستحب ہے؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: (۱) قرآن شریف کی تلاوت کرنا (۲)درود شریف پڑھتے رہنا (۳) علوم دینیہ پڑھنا پڑھانا (۴)وعظ و نصیحت کرنا (۵) جامع