آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال: ہندہ کو رمضان میں پیچس ہورہی تھی ، سو یاںتوڑ تی تھی ، اس کو روزہ میں پیاس شدت کی لگی تو پانی پی لیا۔ ہندہ کو یہ معلوم نہ تھا کہ رمضان کا روزہ توڑنے سے کفارہ ساٹھ روزہ لگاتار رکھنے پڑتے ہیں اب ہندہ ایک روزہ رکھے یا کفارہ واجب ہے اور کفارہ کے روزوں میں ایام حیض و نفاس اور ایام بیماری مستثنیٰ ہیں یا از سر نو روزہ رکھنا شروع کرے ۔فقط۔ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: اگر ہندہ روزہ رکھ سکتی تھی اور مرض ایسا نہ تھا یعنی ایسی حالت نہ تھی کہ ہلاکت کایاعقل زائل یا اعضاتلف ہونے کا خطرہ ہوجس میں روزہ نہ رکھ سکے اور اس نے عمداً روزہ یا د ہوتے ہوئے پانی پی لیا اس کے ذمہ قضاء اور کفارہ لازم ہے ۔اور کفارہ افطار کے روزوں میں حیض کا آنا مانع تتابع سے نہیں ہے ۔ بعد انقطاع حیض کے فوراً پھر روزہ رکھنا شروع کرے ۔ حیض سے پہلے روز ے بھی شمار میں آجائیں گے اور نفاس مانع تتابع سے ہے ، یعنی نفاس کے بعد از سر نو دو ماہ کے روزے رکھنا ضروری ہے ۔ کذا فی الدر المختار ۔واللہ اعلم۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج۶؍۴۳۱) لواطت سے کفارہ و قضا دونوں لازم آتے ہیں سوال:زید نے ماہ رمضان المبارک میں کسی لڑکے سے لواطت کی ، انزال بھی ہوگیا، اب زید پر قضاء رمضان شریف کے روزہ کی آوے گی یا کفارہ بھی آوے گا۔ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: اس صورت میں قضاء وکفارہ دونوں لازم ہیںاور یہ شخص بڑا مجرم ہےگڑگڑاکرتوبہ کرے۔ فقط واللہ اعلم۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج۶؍۴۳۲) غروب سے پہلے چاند دیکھ کر افطار کیا تو قضاء و کفارہ دونوں لازم ہیں سوال:ایک مولوی صاحب نے عید کا چاند غروب آفتاب سے قبل دیکھ لیا اور روزہ افطار کرلیا ۔ اسکو دیکھ کر دوسرے لوگوں نے بھی افطار کر دیا ۔ بعد میں یہ معلوم ہوا کہ یہ تو درست نہیں ہوا ۔ مولوی صاحب کہتے ہیں کہ یہ مجھ سے مغالطہ میں ہوا ۔ میں نے کئی لوگوں کو ایسا کرتے دیکھا تھا ۔ تو اب مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ قضاء و کفارہ دونوں لازم ہیں یا فقط قضاء ؟ ساٹھ روزوں کی بجائے کیا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلایا جاسکتاہے ؟ الجواب حامدا ومصلیا ومسلما : امام صاحب اور ان کے متبعین مفطرین