آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
القضاء والکفارۃ معاًا م القضاء ۔ فقط۔ الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً: یجب علیہ قضاء الصوم الذی افسدہ لانہ افسد الصوم الواجب وقد قال فی الدر المختار ، او افسد غیر صوم رمضان الخ قضی الخ وکفارۃ الیمین ایضا ً واجبۃً علیہ کذا فی الدر المختار فقط۔ پیاس کی شدت یا سفر کی وجہ سے روزہ تو ڑ دے تو کیا حکم ہے سوال: روزہ دار تشنگی شدید سے روزہ توڑ دیوے یا سفر میں روزہ توڑ دیوے اس کے لئے کیا تعزیر ہے ۔ الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً: پیاس اگر ایسی شدید ہے کہ اس میں مر جانے کا اندیشہ ہے یا عقل جاتے رہنے کا خوف ہے تو اس حالت میں افطار کرنا جائز ہے اور بعد میں اس روزہ کی قضاء لازم ہے اور اسی طرح سفر میں بروز سفر روزہ توڑنا نہ چاہئے لیکن اگر توڑ دیا قضاء لازم ہے کفارہ نہیںکذا فی الدر المختار فقط۔ بوسہ (French kiss) سے قضا اورکفارہ کا حکم سوال: ااگر کسی نے رمضان میں روزہ کی حالت میں ایک عورت کو بوسہ دیا توکیا قضا لازم ہے یا کفارہ بھی ؟ اور بوسہ سے (French kiss) مراد ہے یعنی ’’ ادخال اللسان فی فم الغیر مع ابتلاع بزاق الغیر ‘‘ عامۃً اس طریقہ پر ہوتا ہے کہ زبان کو چوسا جاتا ہے جس کی وجہ سے دوسرے کا لعاب حلق سے نیچے اتر جاتا ہے ۔ الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً:صورتِ مسئولہ میں بوسہ سے لعاب حلق سے نیچے نہ اترا ہو اور نہ انزال ہوا ہو تو یہ مکروہ ہے ، اور اگر انزال ہوگیا تو قضا واجب ہے ، اور اگربیوی کا تھوک بھی حلق سے نیچے اتر گیا تو قضا اور کفارہ دونوں واجب ہے ، چاہے انزال ہو یا نہ ہو ۔ شامی میں ہے : (قولہ وکرہ قبلۃ الخ) جزم في السراج بأن القبلۃ الفاحشۃ بأن یمضغ شفتیہا تکرہ علی الإطلاق أي سواء أمن أو لا۔ (رد المحتار: ۲/۴۱۷،سعید، وہکذا فی الفتاوی الہندیۃ :۱/۲۰۰)۔ البحر الرائق میں ہے : لو ابتلع الصائم ریق غیرہ فإن کان بزاق صدیقہ یجب علیہ الکفارۃ وإن لم یکن صدیقہ یجب علیہ القضاء دون الکفارۃ لأن الریق تعافہ النفس وتستقذرہ إذا کان من غیر صدیقہ فصار کالعجین ونحوہ مما تعافہ النفس وإن کان من صدیقہ لا تعافہ فصارکالخبز ونحو ذلک مما تشتہیہ النفس۔ (البحر الرائق: ۸/۴۸۰،مسائل شتیٰ ،کوئتہ، وکذا فی االفتاوی الہندیۃ :۱/ ۲۰۳، والشامی ۲/۰۱۴)۔ فتاوی محمودیہ میں ہے : اگر کوئی روزہ دار آدمی اپنے دوست یا اپنی بیوی کا لعاب