آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
{دوسری فصل } مختصر احکام رمضان کے بیان میں نیت اور سحری کے مسائل روزہ کی نیت سوال : زید صبح کو سو گیا ۔ قریب ۱۱ ۔ ۱۲ بجے کے آنکھ کھلی تو وہ روزہ رکھ سکتا ہے یا نہیں۔ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: رمضان شریف کے روزہ کی نیت یا نفل روزہ کی نیت دن میں نصف نہار شرعی سے پہلے صحیح ہے۔ فقط واللہ اعلم۔ سوال:اگر رمضان میں کوئی نفل روزے کی نیت کرے تو نفل روزہ شمار ہوگا یا فرض شمار ہوگا؟ الجواب حامداً ومصلیا ومسلماً: رمضان میں اگر نفل روزے کی نیت کرے تب بھی رمضان ہی کا روزہ شمار ہوگا! (ہدایہ ج۱ ص ۲۱۲) سویرے آنکھ کھلی تو سحری نہیں کھائی اور نہ روزہ کی نیت کی تو کیا حکم ہے سوال: (۱) زید کی آنکھ ایسے وقت میں کھلی کہ صبح صادق ہوچکی تھی ، اس شخص نے بدانست روزہ نہیں رکھا اور روزہ کی نیت نہیںکی آیا اس کو روزہ رکھنا واجب تھا یا نہیں۔ اس روزے کی بجائے اس کو ایک ہی روزہ رکھنا پڑے گا یا زیادہ ۔ (۲) ایک عورت جس نے وقت مذکورہ میں سحری کھائی اس کاروزہ ہوا یا نہیں اس کو ایک روزہ رکھنا ہوگا یا نہیں ۔ (۳)ایک شخص جس کی نیت روزہ شام سے کافی نہ تھی اس بناء پر روزہ نہیں رکھا