آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
روزہ فاسد نہ ہوگا۔ ہاں اگر خون کا مزہ حلق میں محسوس ہو تو روزہ ٹوٹ جائے گا، اسی طرح خون تھوک سے زیادہ ہویا مساوی ہو(یعنی برابر) تب بھی روزہ فاسد ہوجائے گا ،فقط قضا واجب ہے ۔ (فتاویٰ رحیمہ ج۷؍۲۵۸) دانت نکلوایا روزہ ٹوٹے گا یا نہیں سوال:رمضان میں دانت نکلوایا اور خون جاری رہا بحالت روزہ حلق میں بھی چلا گیا تو روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:خون پیٹ میں چلا گیا تو روزہ (ٹوٹ گیا) اس کی قضاء لازم ہے ۔ (فتاویٰ رحیمہ ج۷؍۲۵۹) مسوڑوں کا خون بلا اختیار اندر جانے کا حکم سوال: میرے مسوڑھوں سے خون نکلتاہے ، آجکل روزہ میں دوپہر کے بعد خون بہت جاری رہتا ہے، یہ کیفیت بالخصوص سونے کی حالت میں ہوتی ہے ، خون تھوک پرغالب رہتاہے ، جاگنے کی صورت میں تو احتیاط برتتا ہوں ، لیکن سونے کی حالت میں غفلت میں تھوک حلق کے نیچے اتر جاتاہے، اب تک رمضان میں ایسا دو مرتبہ ہوا ہے ، میرا روزہ ہو ا یا قضاء رکھنا ہوگا ، آجکل نیند رات کو نہیں ہوتی ، دن کو اگر نہ سوؤں تو رات کو عبادت میں خلل ہوگا اور نو کری کرنا بھی محال ہوگا ، میرے لئے کیا حکم ہے ؟بینوا توجروا الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:خون اگر صرف حلق میں گیا مگر پیٹ میں نہیں پہنچا تو روزہ نہیں ٹوٹا ، او ر اگر خون مغلوب ہو یعنی تھوک کا رنگ سرخ کے بجائے زرد ہو تو پیٹ میں جانے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹا البتہ خون مغلوب ہونے کے باوجود حلق میں جانے کے بعد اس کا مزہ محسوس ہو توپیٹ میں جانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا ۔اور اسی طرح خون غالب ہویعنی تھوک سرخ ہو تو پیٹ میں جانے سے روزہ جاتا رہے گا اگر چہ مزہ محسوس نہ ہو، جن صورتون میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے ان میں اگر سونے کی حالت میں یا اور کسی عذر سے بلا اختیار پیٹ میں اتر جاتا ہو تو عدم فساد کے قول کی گنجائش معلوم ہو تی ہے کذا فی الشامی ، معہذا بہتر یہ ہے کہ اگر مستقبل قریب میں صحت متوقع ہو تو روزہ نہ رکھیں ، بعد میں قضا کریں ، اور اگر روزہ کی حالت میں غیر اختیاری طور پر خون پیٹ میں چلاگیا تو صحت کے بعد احتیاطا اس روزہ کی قضا ء کریں ، ۔ (احسن الفتاوی ج۴؍۴۴۷-۴۴۸)