آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
روزہ فا سد ہو جائے گا ۔ فقط واللہ سبحانہ تعالیٰ اعلم۔ (فتاوی محمودیہ ج۱۰/ ۱۵۳ ،۱۵۷) چکنے ہاتھ سے کلی کرنا اور ناک میں پانی دینا کرنے کا حکم سوال: ایک شخص نے روزہ کی حالت میں اپنے ہاتھ پر سرسوں کے تیل کی مالش کی، پھروضو کیا ہاتھوں پرچکناہٹ کا اثر باقی تھا، ایسی ہی چکناہٹ سے انگلیوں سے ناک میں پانی لگایا، اور ناک صاف کر کے وضو کرنے کے تھوڑی دیر بعد میں بھی محسوس ہوا کہ زبان پر بھی چکناہٹ کا اثر محسوس ہوتا تھا، نیز حلق کے اندر بھی اور زبان پر بھی، اب شبہ ہوتا ہے کہ پیٹ کے اندر بھی چکناہٹ گئی ہے اس کے علاوہ جب سر میںتیل لگاتا ہے تو حلق اور زبان پر بھی اثر معلوم ہوتا ہے، ایسی حالت میں حلق یا زبان پر چکناہٹ محسوس ہوتی ہے، تو روزہ میں اس سے کیا خرابی اور فرق ہوا۔ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:اس سے روزہ میں فرق نہیں آتا ہے، بعض دفعہ چکناہٹ بہت تیز ہوتی ہے، بغیر کلی اوربغیر ناک میں چکنے ہاتھ سے پانی داخل کئے ہوئے بھی محض سانس کے ساتھ اندر پہنچ کر سر اور حلق کو متأثر کردیتی ہے اور جب کہ پانی حلق کے اندر داخل نہیں ہوا اور نہ دماغ میں پہنچا تو روزہ پر اثر کیوں پڑ یگا ۔ فقط۔ واللہ تعالیٰ اعلم (فتاوی محمودیہ ج۱۰؍ص۱۵۵ ) روزہ میں ڈکار میں ذائقہ محسوس ہونا سوال: زید روزہ رکھتا ہے، لیکن اس کو ڈکار (ریاحی) آتی ہے، اگر وہ روکتا ہے تو اس کاپیٹ پھول جاتا ہے، تکلیف ہونے لگتی ہے، اگر ڈکار لیتا ہے تو جو کچھ اس نے کھایا ہے، اس کا ذائقہ اندر سے باہر آتا ہے تو اسکا کیا حکم ہے؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً: ڈکار آنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، اگرچہ ذائقہ بھی اس کے ساتھ آجائے فقط ۔واللہ تعالیٰ اعلم۔ وضاحت: جب ایسی ڈکا رآئے کہ ذائقہ اندر سے باہر آجائے تو تھوک دے اس ذائقہ کو اندر نہ لے جائے۔ روزہ میں انجکشن یا ٹیکہ لگوانے کا حکم مسئلہ: ا نجکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا ، روزہ اس چیز سے فاسد ہو تا ہے ۔ جو منفذ کے ذریعہ معدہ یا دماغ میں پہنچ جائے انجکشن کی دوا بذریعہ منفذ نہیں جاتی بلکہ عروق اور مسامات کے ذریعہ معدہ میں پہنچی ہے لہذا روزہ نہیں ٹوٹتا ۔ (احسن الفتاوی ج۴؍ ۴۳۲ )