آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جاتے ہوئے راستہ میں سے برف کا ٹکڑا خرید کر لے گیا یا رفع حاجت کیلئے گیا ضمنا کھانا کسی روزدا ر کودے دیااور اپنا کھانا لا کر مسجد میں کھایاان دونوں صورتوں میں اعتکاف فاسد تو نہیںہوااگر فاسد ہوگیا تو قضاء لازم ہے ۔؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: ا ن دونوں صورتوں میں معتدبہ توقف کرنے کی نوبت نہیںآئی(جس سے کہ کوئی دوسرا شخص دیکھنے والا غیر معتکف کا کام نہ سمجھے)بلکہ چلتے چلتے یہ کام کئے گئے تو پھر اعتکاف فاسد نہیں ہوا۔ورنہ فاسد ہوا اور قضاء لازم ہوگی۔فقط واللہ اعلم۔ (خیرالفتاوی ص۱۴۳ ج ۴) ایک آبادی کا آدمی دوسری آبادی میں اعتکاف کرے تو کیا حکم ہے ؟ سوال:اگر ایک آبادی کا آدمی دوسری آبادی میں اعتکاف کرے تو کس آبادی سے سنت ادا ہو گی ؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً:فقہا کی عبارات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس گائوں کے لوگوں سے ساقط ہوگاجس میں معتکف نے اعتکاف کیا اس لئے کہ اعتکا ف علی الا شہر سنت کفایہ ہے جس کا تعلق ہر بستی کے لوگوں کیساتھ ہے ۔پس جیسے کہ ترک سے وہی لوگ مسئی ہونگے۔اسی طرح ادا سے وہی لوگ مأجور بھی ہونگے وفی جامع الرموزوقیل سنۃ علی الکفایہ حتی لو ترک فی بلدۃ لا ساؤو( ص۶۴)ظاہر ہے کہ اس عبارت میں اسائت کا تعلق اہل بلدہ کے ترک اعتکاف کے ساتھ قرار نہیں دیا گیابلکہ متروک فی البلدہ ہوجانے سے اہل بلدہ کو مسئی قرار دیا گیا ہے جس سے ظاہر ہے کہ اگر اجنبی آدمی بھی معتکف ہوجائے تو اس صورت میں بھی اعتکاف کا متروک فی البلدہ ہوناصادق نہیںآتا ، جس سے یہ لازم آتا ہے کہ اہل بلدہ سے سنت ادا ہوجاو ے گی, اور اجرت دیکر اعتکاف کراناجائز نہیں کیونکہ عبادات کیلئے اجرت دینااور لینا دونوں ناجائزہیں ۔کما ہو مبسوط فی الشامی فصل فی الجنائز والاجارات۔اگر بدون ٹھرائے اجرت کے اعتکاف کرایااور اعتکاف کراکے اجرت دیناوہاں معروف بھی نہ ہوتو یہ جائز ہے بلکہ یہ امر بالمعروف میں داخل ہوگا ۔فقط۔ (فتاوی دارالعلوم دیو بندص۱۰ ۵۔۵۱۲ج۶) معتکف کا نمازجنازہ یا عیادت کیلئے نکلنا سوال: معتکف نماز جنازہ یا عیادت مریض کیلئے مسجد سے نکل سکتا ہے یا نہیں ؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: اعتکاف کی نذر میں نماز جنازہ,عیادت مریض اور مجلس علم میں