آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال: عام طور پر تراویح میں ختم قرآن کے دن ابتدائی رکعتوں میں قرآن مجید کی زیادہ مقدار پڑھی جاتی ہے اور آخری چار رکعت میں کچھ چھوٹی چھوٹی سورتیں کیا ایسا کرنا بہتر ہے ؟ الجواب حامداً و مصلیًا ومسلماً: بہتر طریقہ تو یہی ہے کہ تمام ترویحات میں قرآن برابر پڑھاجائے ،البتہ ایک میں زیادہ اور ایک میں کم پڑھنے میں بھی قباحت نہیں ، بشرطیکہ مصلیوں کو اس سے بوجھ نہ ہوتا ہو: ’’ الأفضل تعدیل القراء ۃ بین التسلیمات فان خالف فلا بأس بہ ‘‘ (۱) تراویح میں سجدہ تلاوت رکوع سے ادا ہوجائے گا یا نہیں سوال: اگر تراویح میںختم رکوع پر سجدہ تلاوت آوے تو رکوع میں سجدہ ادا ہوجاوے گا یا نہیں ۔ اور جو شخص خارج نماز سجدہ تلاوت کرے تو سجدہ ادا ہوجاوے گا یا نہیں۔ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً:رکوع میں اگر نیت سجدہ کی کر لے تو سجدہ تلاوت ادا ہوجاتا ہے (۱)اور سجدہ میں بلا نیت کے بھی ادا ہوجاتا ہے۔(۲) فقط ۔ (تراویح میں سجدہ تلاوت رکوع میں نہیں کرنا چاہئے ظفیر۔) (۱)وتو دی برکوع صلاۃ اذا کان الرکوع علی الفور من قراء ۃ ایۃ اوایتن وکذا لثلاث علی الظاھر کما فی البحر ان نواہ ای کون الرکوع لسجود التلاوۃ علی الراجح تودی بسجود کذالک ای علی الفور وان لم ینوالخ (الدر المختار علی ہامش ردالمحتار باب سجود التلاوۃ ج ۱ ص ۷۳۳ ۔ط۔س۔ج۲ص۱۱۱) (۲)ولو تلاھا فی الصلاۃ سجدھا فیھا لا خارجھا کما مر (ایضا ً ج ۱ ص ۷۲۲ ۔ ط ۔ س ۔ ج ۲ ص۱۱۰) (فتاوی دار العلوم دیوبندج۴؍ ۲۶۷) چند سوالات اور انکے جوابات سوال: (۱)مام تراویح کی پہلی رکعت میں کھڑے ہونے کے بجائے بیٹھنے کا قصد کرتا تھا کہ پیچھے سے اشارہ کیا گیا اور وہ سیدھا کھڑا ہوگیا، دو رکعت پوری ہونے کے بعد سلام پھیرا سجدہ سہو نہیں کیا نماز ہوئی یا نہ اگر نہیں ہوئی تو علم ہونے پر بجماعت ادا کرے یا تنہا۔ سوال: (۲)ذرا سا بیٹھا پھر کھڑا ہوگیا تو کیا سجدہ واجب ہے ؟ سوال: (۳)امام بیٹھنے کے ارادہ سے اﷲ اکبر کہتا ہے ۔ مقتدی نے بصورت نشست دیکھتے ہوئے بآواز بلند اﷲ اکبر کہا امام فوراً دوسری رکعت کے لئے کھڑا ہوگیا اس