آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
لئے طلبہ کو چاہئے کہ تلاوت کرتے وقت ایسے کلمات کو جن کے معانی انکو معلوم نہیں یا بھول چکے ہیں ایک کاپی میں لکھ لیں ( فاتحہ سے لیکر والناس تک ) سارے مشکل کلمات اس کاپی میں درج کرلیں پھر انکے معانی کتب تفسیر سے اخذ کرکر لکھ لیں دو خانے بنالیں ایک خانے میں کلمہ اور دوسرے میں اسکا معنی ، پھر ان معانی کو خوب اچھی طرح یاد کرلیں تاکہ ساری زندگی تلاوت کا مزہ حاصل رہے ۔
(۱۷) تفسیر پڑھنا
جو لوگ اہل علم نہیں ہیں انکو چاہئے کہ عربی کا مختصر کورس کرلیں پھر کسی اہل دل عالم سے قرآن پاک کی تفسیراز اول تا آخر پڑھ لیں تاکہ جب تلاوت کریں تو معانی سمجھ میں آتے رہیں اور کلامِ الٰہی کی حلاوت پاتے رہیں
تنبیہ: تفسیر پڑھنے کیلئے اہل ِحق کی تفاسیر کا انتخاب کرنا ضروری ہے ،ہم چند تفاسیر کے نام درج کرہے ہیں:
۱۔تفسیر انوار البیان فی کشف اسرارِ القرآن ، تالیف: العالم الربّانی محقق العصر حضرت مولانا مفتی محمد عاشق الٰہی بلندشہری مہاجر مدنی نور اللہ مرقدہ۔
۲۔ معارف القرآن ، تالیف: مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ ۔
۳۔ تفسیرعثمانی ،تالیف : شیخ الاسلام حضرت مولانا شبیر احمد صاحب عثمانی رحمۃ اللہ۔
۴۔ انوار القرآن ، تالیف : حضرت مولانا محمدنعیم صاحب مدظلہم ،شیخ الحدیث دار العلوم دیوبند وقف۔
( ۱۸) قرآن حکیم کے ذریعہ اپنی
ا رواح کے امراض کا علاج کرنا
قرآن پاک پڑھتے وقت یا سنتے وقت اپنی روح کے امراض کا آیاتِ قرآنیہ سے علاج
کریں ، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :
{ وننزل من القرآن ماہو شفاء ورحمۃ للمؤمنین } الآیۃ ۔
ترجمہ :( اور ہم ایسی چیز نازل کرتے ہیں یعنی قرآن جو شفاء ہے اور رحمت ہے مومنین کے لئے ) یہ شفاء انسان کے امراض روح وجسد دونوں کو شامل ہے ، امراضِ روح بہت سے ہیں ، منجملہ ان کے کبر ، حسد ، حقد ، عجب ، غضب ، غیبت کرنا ، چغلی کھانا ، حب جاہ ، حب دنیا ،بخل ، اور نماز میں سستی اور کاہلی ، بد گمانی ، تجسس ، وغیرہ وغیرہ ، ان تمام امراض کا علاج قرآن میں موجود ہے، پس جو شخص نماز میں سستی کرنے کے مرض میں مبتلا ہے وہ اپنا علاج ان آیات سے کرے جس میں نماز ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، منجملہ ان کے یہ آیت بھی ہے: {حَافِظُوا عَلیٰ الصَلوٰتِ وَالصَّلاۃِ الوُسْطیٰ وَقُومُوا للّہ قَانِتِیْن }