آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہیں ، جیلہ کے بعد جو اصل مستحقین ہیں وہ عملاً محروم رہ جاتے ہیں، اس لئے حیلہ کی صورت انتہائی مجبوری میں اختیار کرنی چاہیئے ۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی دار العلوم دیوبند ج۶ص۲۰۰) حیلۂ تملیک میں نابالغ کی تملیک کاحکم سوال : نابالغ یتیم بچہ کو زکوۃ دینے سے ادا ہوجائے گی یا نہیں ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً : ہو جائے گی ، بشرطیکہ وہ مصرف زکوۃ کا ہو ۔ (إمداد الفتاوی ج؍۲ص۳۸۵) حیلہ کے ذریعہ اصول وفروع پر زکوۃ صرف کرنا کیسا ہے ؟ سوال: مزکی اپنے مال کی زکوۃ اپنے اصول وفروع کو جو مصرف زکوۃ نہیں ہیں ، بحیلہ تملیک الغیر زکوۃ دے سکتا ہے یا نہیں ، ایسا حیلہ کرنا جائز ہے یا نہیں اور زکوۃ ادا ہوجائے گی یا نہیں ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: کتب فقہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس صورت میں زکوۃ اد ا ہوجاتی ہے جیسا کہ درمختار میں ہے (وقدمنا أن الحیلۃ أن یتصدق علی الفقیر ثم یأمرہ بفعل ہذہ الأشیاء ۔۔الخ لیکن شامی میں ہے کہ اصول وفروع کو اس حیلہ سے زکوۃ دینا مکروہ تحریمی ہے ۔فرع:یکر ہ ان یحتال فی صرف الزکوۃ إلی والدیہ المعسرین بأن تصدق بہا علی فقیر ثم صرفہا الفقیر إلیہما کما فی القنیۃ قال فی شرح الوہبانیۃ وہی شہیرۃ مذکورۃ فی غالب الکتب ۔۔الخ شامی ج۲ص۸۶) ۔ آٹھویں فصل : مدرسوں سے متعلق احکام زکوۃ اسکول وکالج کے طلبہ کو زکوۃ کی رقم دینا سوال: عرض یہ ہے کہ میرے چندساتھیوں نے بہ شمول میرے غریب طالب علموں کی مالی مدد کے لئے ایک ٹرسٹ قائم کیا ہے جو علی گڑھ میں رجسٹرڈہے اس ٹرسٹ کا نام ’’سرسید اسکالرشپ ٹرسٹ،، ہے اس ٹرسٹ کے تحت علی گڑھ یونیورسٹی میں پڑھنے والے غریب طلبہ کی مدد کی جاتی ہے ، ہم لوگ پچھلے کئی سالوں سے اس ٹرسٹ کے لئے یہاں پیسے جمع کررہے ہیں ، کچھ حضرات اپنے زکوۃ کے پیسے بھی دینا چاہتے ہیں مگر ہم لوگوں نے فی الحال زکوۃ کی رقم لینے کا سلسلہ شروع نہیں کیا ہے ، اس سلسلہ میں مجھے آپ لوگوں کی رہنمائی چاہیئے