آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(سورۃ البقرۃ آیۃ۲۳۸) ترجمہ : پابندی کرو نمازوں کی اور درمیان والی نماز کی اور کھڑے ہوجاؤ اللہ کے لئے اس حال میں کہ عاجزی اختیار کئے ہوئے ) ۔ اور جو شخص با جماعت نماز ادا نہ کرنے کے مرض میں مبتلا ہے وہ اپنا علاج اس آیت سے کرے { وَارکَعُوا مَعَ الرَّاکِعِین } ۔ ترجمہ : ( اور تم رکوع کیا کرو رکوع کرنے والوں کے ساتھ ) ۔ اور جو غیبت کے مرض میں مبتلا ہے وہ اس آیت میں تدبر کرے : { وَلا یَغْتَب بَعْضُکُم بَعْضَاً أیُحِبُّ أحَدُکُم أنْ یَأکُلَ لَحْمَ أخِیْہٖ مَیْتَاً فَکَرِہْتُمُوہ وَاتَقُوا اللّہ إنَّ اللّہ تَوَّابُ الرَّحِیْم } ( سورۃ الحجرات) ترجمہ :( اور تم میں سے بعض بعض کی غیبت نہ کریں کیا تم میں سے کوئی شخص اس بات کو پسند کرتا ہے کہ وہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھا ئے سو تم اسکو برُا سمجھتے ہو اور اللہ سے ڈرو بے شک اللہ بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ہے مہربان ہے ) ۔ یہ چند آیات ہم نے ذکر کردیں سمجھدار کے لئے کافی ہے ۔آگے وہ خود بقیہ آیات پر غور وفکر کرکے اپنے امراضِ روح کا علاج مکمل کرلے ۔ (۱۹) آیاتِ قرآنیہ سے نصیحت حاصل کرنا قرآن پاک کی وہ آیات جن میں اللہ تعالیٰ نے نصیحتیں فرمائی ہیں تلاوت کرتے وقت اور سنتے وقت ہر مسلمان یہ خیال کرے کہ یہ ساری نصیحتیں مجھے کی جارہی ہیں میں انکا مخاطب ہوں اور سب سے زیادہ ان پر عمل کرنے کا میں محتاج ہوں ۔ (۲۰)عربی قواعد کا پڑھنا قرآن کریم کو سمجھنے کے واسطے کچھ عربی کے قواعد ومصادر صرف ونحو بھی کسی عالم سے پڑھے اور ترجمہ قرآن پاک کسی جید صاحب دِل عالم سے اول تا آخر پڑھ لے تاکہ قرآن کریم کی تلاوت کے وقت معانی کو سمجھنا غور وفکر کرنا آسان ہوجائے۔ (۲۱) پورا قرآنِ حکیم کسی ماہر قاری سے پڑھنا پورا قرآن کسی ماہر وباعمل قاری سے پڑھ لے ، قرآن بغیر سیکھے پڑھنے میں زبر زیر پیش کی اور تجویدکی غلطیاں ہونگی جنکی وجہ سے پڑھنے والا گنہگار ہوگا ، قیامت کے دن اسکے پاس کوئی عذر نہ ہوگا کہ وہ بارگاہ الٰہی میں پیش کرسکے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس امت میں علماء عظام وقراء کرام خوب پیدا فرمائے ہیں کوئی زمانہ انکے وجود سے خالی نہیں رہتا ان حضرات کے ہوتے ہوئے بھی کوئی ان سے فائدہ نہ اٹھائے اور قرآن عظیم کو نہ سیکھے تو وہ بڑا ظالم ہے اپنے