آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری آنکھ میں تکلیف ہے کیا میں روزہ میں سرمہ لگالوں ؟ فرمایا لگالو ۔ ( سنن ترمذی) آنکھ میں دوا ڈالنے کا حکم آنکھ میں بہتی ہوئی دوا ڈالنے سے حلق میں دوا کا صاف اثر معلوم ہوا اس کا روزہ نہیں ٹوٹا۔ ( احسن الفتای ج ۴؍ ۴۳۹) روزوں میں بواسیر کے مسوں پر دوا لگانے کا حکم مسئلہ : بواسیری مسوں پر دوا لگانا مفسد نہیں کیونکہ بواسیری مسے موضع حقنہ سے بہت نیچے ہوتے ہیں اور براہ مقعد داخل ہونے والی چیز جب تک موضع حقنہ تک نہ پہنچے مفسد نہیں ‘ (یعنی روزہ فاسد کرنے والی نہیں۔ (احسن الفتاوی ج۴ ؍۴۴۰) بے اختیار مکھی یا مچھر حلق میں چلا جائے تو روزہ کا حکم سوال:چلتے چلتے مکھی منہ میں داخل ہوگئی وہ نکالنے کی کوشش کرتا ہے لیکن نکل نہیں سکتی اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا ؟یانہیں؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:اچانک مکھی یا مچھر پیٹ میں چلا جائے تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوگاعالمگیری میں ہے وما لیس بمقصود بالاکل ولا یمکن الاحترازعنہ کالذباب اذا وصل الی جوف الصائم لم یفطرہ کذا فی ایضاح الکرمانی۔ روزہ میں خوشبو کا حکم سوال: ہو میوپیتھک میں ایک اصول معالجہ یہ بھی ہے، کہ شکر کی سادہ گولیوں کی شیشی میں دوا کے تین قطرے ڈال کر رکھ دیتے ہیں، جب گولیاں خشک ہوجائیں تو انہیں مریض کو سونگھنے کی ہدایت کریں، اس طرح کہ ناک کے ایک راستہ کو بند کر کے دوسرا راستہ کھول دیں ایک یا دو مرتبہ سونگھنا کافی ہوتا ہے، اس عمل سے روزہ فاسد ہوتا ہے کہ نہیں۔ الجواب حامداً ومصلیاًومسلماً: محض کسی خوشبو یا بدبو کے بے اختیار ناک میں جانے یا قصداً سونگھنے سے خواہ علاجاً ہو یا تنشیطاًروز ہ فاسد نہیں ہوتا۔ ا گربتی یالوبان کا دھواں(بلا قصد) حلق کے راستہ سے اندر چلا جائے تو بھی روزہ نہیں ٹوٹتا، البتہ اگربتی وغیرہ سلگا کر اس کا دھواں حلق(قصداُ) میں پہنچایاتو